وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

کراچی (نیشنل ٹائمز) سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ کی جانب سے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کر دیا گیا۔
سندھ ہائیکورٹ سرکٹ بینچ میں سابق لائبریرین مہران یونیورسٹی کی جانب سے دائر توہین عدالت درخواست پر سماعت ہوئی جس میں درخواستگزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنشن کی عدم ادائیگی پر یونیورسٹی انتظامی کے خلاف پٹیشن دائر کی تھی۔درخواست گزار کے مطابق پٹیشن پر ہونیوالی سماعت میں عدالت کو آگاہ کیا کہ پنشن کے اجراء کا اختیار یونیورسٹی انتظامیہ کا نہیں، عدالت کو بتایا گیا کہ پنشن کے اجراء کی درخواست وزیر اعلیٰ سندھ کو ارسال کی گئی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق عدالت نے وزیراعلی سندھ کو 60 روز کے اندر درخواست پر فیصلہ صادر کرنے کا حکم دیا تھا لیکن 6 ماہ گزر جانے کے باوجود عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں ہوسکا ۔عدالت نے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے 3 اکتوبر کو خود پیش ہونے یا وکیل کے ذریعہ جواب داخل کرنے کا حکم جاری کر دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر