سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کا بل سینیٹ میں پیش

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) سپریم کورٹ آف پاکستان میں ججز کی تعداد بڑھانے کے حوالے سے ترمیمی بل سینیٹ میں پیش کردیا گیا۔ترمیمی بل سینیٹر عبدالقادر کی جانب سے پیش کیا گیا، بل میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد کم ہونے کے باعث کیس التواء کا شکار ہیں، کروڑوں روپے ٹیکسز کے سینکڑوں کیسز پر فیصلے نہیں ہورہے اور ہم اپنی ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے باہر سے بھیک مانگ رہے ہیں۔اپوزیشن نے سپریم کورٹ میں ججز کی تعداد بڑھانے کے ترمیمی بل کی مخالفت کی تو وزیرقانون نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بغیر پڑھے نو کردینا بہتر رویہ نہیں ہے، ہمارے پاس پشاور حکومت سے دس جج بڑھانے کی درخواست آئی ہے جبکہ وہاں پر پی ٹی آئی کی حکومت ہے اسکے باوجود ہم وہاں دس ججز دے رہےہیں۔تحریک انصاف کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ اس قسم کےبل لاکر جوڈیشل کو کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، میں نے پی ٹی آئی کی جانب سے یہ چیز عیاں کردی ہے اور بتارہا ہوں کہ سینیٹر عبدالقادر صاحب اس کام میں استعمال ہورہے ہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر