گندم سکینڈل، سابق ایم ڈی پاسکو سمیت 7 ملزم گرفتار

لاہور (نیشنل ٹائمز)وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے گندم سکینڈل پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستان ایگریکلچرل سٹوریج اینڈ سروسز کوآپریشن (پاسکو) کے سابق ایم ڈی سعید احمد نواز سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔لاہور اینٹی کرپشن سرکل کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گندم فروخت میں بےضابطگیوں پر سابق ایم ڈی پاسکو سعید احمد نواز سمیت 7 ملزمان گرفتار کیے گئے ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ جنرل منیجر کمرشل شاہد ابراہیم، جنرل منیجر کمرشل عمران نذیر، زونل ہیڈ افتخار الدین، خریدار محمد سعید، ناصر علی کو بھی گرفتار کیا گیا۔وزیراعظم انسپکشن کمیشن نے سیلاب سے متاثرہ گندم کے ٹینڈرز میں تحقیقات کا ٹاسک ایف آئی اے کو دیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ سیلاب سے 2022 میں سندھ، بلوچستان میں پاسکو کی 40 ہزار میٹرک ٹن گندم متاثر ہوئی تھی، پاسکو نے سیلاب سے متاثرہ گندم کی فروخت کیلئے جون 2023 میں ٹینڈر جاری کیا، شرائط کے برعکس ٹینڈر میں خریداروں کو 10 فیصد پرفارمنس گارنٹی کی مد میں غیر قانونی رعایت دی گئی۔

شرائط میں رد و بدل سے صرف 39 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہوئے، رولز کے مطابق 276 ملین روپے سرکاری خزانے میں جمع ہونے تھے، ملزمان نے سرکاری خزانے کو تقریباً 236 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر