روس کا خارکیف پر بڑا فضائی حملہ، 41 افراد زخمی

کیف(نیشنل ٹائمز) یوکرین کے شہر خارکیف پر روسی فضائی حملوں میں کم از کم 41افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ خارکیف کے سربراہ اولیہ سینی ہوبوف نے کہا کہ زخمی ہونے والوں میں پانچ بچے بھی شامل ہیں، انہوں نے ماسکو پر الزام عائد کیا کہ وہ جان بوجھ کر شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تباہ ہونے والی عمارتوں میں ایک سپر مارکیٹ اور ایک اسپورٹس کمپلیکس بھی شامل ہے جہاں رہائشی روزانہ جاتے ہیں۔یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا کہ روس ایک بار پھر خارکیف کو دہشت زدہ کر رہا ہے اور شہری بنیادی ڈھانچے کو نشانہ بنا رہا ہے۔انہوں نے اپنے مغربی اتحادیوں پر زور دیا کہ وہ یوکرین کو اپنے دفاع کے لیے ہر وہ چیز دیں جس کی اسے ضرورت ہے۔خارکیف کے سربراہ اولیہ سینی ہوبوف نے کہا کہ کم از کم 10 مختلف روسی حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جن میں بیلسٹک میزائلوں کا استعمال بھی شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں میں لوگ ملبے تلے دبے ہوسکتے ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر