ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ ستمبر میں مہنگائی کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلئے کسی خوشخبری سے کم نہیں،ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا حکومتی اقدامات کا بدولت ہے، حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ادارہ شماریات نے رپورٹ پر اظہار اطمینان کیا اور حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لا رہی ہے، اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت کی بہتری کا عکاس ہے ، مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کو جاتا ہے۔
افراط زر میں کمی وزارت خزانہ کی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کے عین مطابق ہے۔ افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیش گوئی قوم کیلئے خوشخبری سے کم نہیں، 2018 میں بھی افراط زر کی شرح سنگل ڈیجیٹ پر چھوڑ کر گئے تھے، 2018 کے بعد عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ سے معیشت بد حالی کا شکار رہی،
ہم نے سیاست کی قربانی دے کر ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، معاشی ٹیم کی محنت سے معیشت مستحکم ہوئی، حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا پاکستان ادارہ شماریات کی جانب سے آج جاری کردہ رپورٹ میں اگست 2024 کے دوران مہنگائی کی شرح سنگل ڈیجٹ پر آنے کے اعلان پر اظہار اطمینان کیا اور کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت رنگ لارہی ہے۔

ماہ اگست میں مہنگائی کی شرح کا 9.6 فیصد پر آنا معیشت میں بہتری کے حوالے سے حکومتی اقدامات کا عکاس ہے۔ گزشتہ تین تین برس میں مہنگائی کی کم ترین شرح کا سہرا حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کو جاتا ہے۔ فراط زر میں کمی وزارت خزانہ کی اکنامک آؤٹ لک رپورٹ کی پیشگوئی کی عین مطابق ہے جس میں کیا گیا تھا کہ اگست 2024 میں افراط زر کی شرح 9.5 سے 10.5 فیصد کے درمیان رہے گی۔
معاشی ماہرین کی جانب سے ستمبر کے مہینے میں افراط زر کی شرح میں مزید کمی کی پیشگوئی قوم کیلئے خوشخبری سے کم نہیں۔ 2018 میں بھی افراط زر کی شرح کو سنگل ڈیجیٹ پر چھوڑ کر گئے تھے۔ 2018 سے آئندہ چار برس میں مجرمانہ غفلت اور عوام دشمن پالیسیوں کی وجہ معیشت بد حالی کا شکار رہی، مہنگائی میں ریکارڈ اضافہ ہوا اور عوام کیلئے پریشانی کے دور کا آغاز ہوا۔
ہم نے اپنی سیاست کی قربانی دے کر ملکی معیشت کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔ معاشی ٹیم کی شبانہ روز محنت کی بدولت نہ صرف معیشت مستحکم ہوئی بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔ خادمِ پاکستان کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد عوام سے عہد کیا تھا کہ انکی پریشانیوں کو کم کرنے تک چین سے نہیں بیٹھونگا۔ اللہ رب العزت کا بے پایاں کرم ہے کہ اپنے عہد کی تکمیل کی طرف گامزن ہیں، حکومتی معاشی اصلاحات کے مثبت نتائج عوام کی خوشحالی کی صورت عوام تک پہنچنا شروع ہو گئے ہیں۔ عام آدمی کی زندگی کو آسان اور اسکی معاشی خوشحالی کے بغیر پاکستان کی ترقی کے ہدف کا حصول ممکن نہیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر