9 مئی آپریشن فالس فلیگ تھا تو عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیوں کرنا چاہتے ہیں؟

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی آپریشن فالس فلیگ تھا تو عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کیوں کرنا چاہتے، محمود اچکزئی نے کہا کہ میں پی ٹی آئی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرسکتا، عمران خان اچکزئی کو اس لئے آگے کر رہے ہیں تاکہ کل کو مکر سکیں۔ انہوں نے جیو نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شروع میں عمران خان نے کہا تھا کہ محمود اچکزئی کو سیاسی جماعتوں سے بات کرنے کا مینڈیٹ دیا ہے، بانی پی ٹی آئی نے پھر جیل سے کہا کہ میں تو کہا تھا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات کرنے کا مینڈیٹ نہیں دیا تھا۔
اب پھر کہا کہ میں سیاسی جماعتوں کے ساتھ اس لئے بات نہیں کروں گا کہ 8فروری کے الیکشن کو تسلیم کرنے کے مترادف ہے۔

مطلب بانی پی ٹی آئی کے بیانات میں تضاد ہے۔ لیکن جب میں اسمبلی فلور پر محمود اچکزئی سے پوچھا تومحمود اچکزئی نے کہا کہ میں کسی کی طرف سے اسٹیبلشمنٹ سے بات نہیں کرسکتا۔عمران خان اچکزئی کو اس لئے آگے کر رہے ہیں تاکہ کل کو مکر سکیں۔

انہوں نے کہا کہ 9مئی ایک قومی سانحہ ہے، اس میں سب کو ساتھ کھڑے ہونا چاہئے۔ اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ہم سے کوئی مطالبہ یا شرط نہیں ہے۔پی ٹی آئی والے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہتے۔ جب تک 9مئی کا حساب نہیں ہوتا مذاکرات نہیں ہوسکتے۔پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ کا پرانا نشہ ہے، ان کی گود میں پرورش پائی، یہ بھول جاتے ہیں کہ نہ باجوہ رہے نہ فیض ، 9فالس فلیگ تھا تو عمران خان ان سے بات کیوں کرنا چاہتے ہیں؟یہ این آراو کی بھرپور کوشش کررہے ہیں، راؤف حسن روز این آراو کیلئے ترلے کررہا ہوتا ہے۔پی ٹی آئی کی سیاست کا کوئی سرپیر نہیں ہے، پی ٹی آئی کو مذاکرات سے پہلے اپنے مئوقف میں تبدیلی لانی چاہئے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر