آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے کوآرڈینیٹررانا احسان افضل خان نے کہا کہ آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا،حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پہلے ہی کام کررہی ہے،سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کی بجائے عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے، ہم ان کی لیڈرشپ سے ہر معاملے پر رابطے میں ہیں، حکومت کا مئوقف ہے کہ ہم یوٹیلیٹی دکانیں نہیں چلانی، حکومت کو کاروبار سے باہر نکلنا ہے، بہتر طریقہ براہ راست سبسڈی دی جائے۔
ہم اس حوالے سے اپنے اتحادیوں کو مسئلہ سمجھا رہے ہیں۔حکومت آئی پی پیز کے معاملے پر پہلے ہی کام کررہی ہے، وزیراعظم شہبازشریف خود ان چیزوں کو دیکھ رہے ہیں، آنے والے چند ہفتوں میں آئی پی پیز کا مسئلہ حل ہوجائے گا، سیاسی جماعتیں ملک میں استحکام کی بجائے عدم استحکام پیدا کررہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان کا مئوقف ایبسولوٹلی ناٹ تھا، لیکن پھر لابیز ہائر کی گئیں، اب ہر ملک کا دروزہ کھٹکھٹا رہے ہیں کہ عمران خان کو جیل سے باہر نکالا جائے۔

دوسری جانب سابق وزیر دانیال عزیز نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب ایک اوورسیز پاکستانی نے لندن کے میئر کا الیکشن لڑنا تھا،اس وقت بھی پاکستان نے دنیا میں مقام حاصل کرنا تھا، لیکن عمران خان اس وقت اپنے سابق سالے کا الیکشن لڑ رہے تھے، اس وقت بھی عمران خان کو یاد دلایا جاتا کہ وہ پاکستان کی ساکھ کو مجروح نہ ہونے دیتے، عمران خان برطانیہ میں سسرالیوں کا آکسفورڈ یونیورسٹی، ہاورڈ یونیورسٹی ، یا امریکی یونیورسیٹیوں میں بڑا اثر رسوخ ہے،ان یونیورسٹیوں میں غزہ کی حمایت میں جتنے طلباء نے بھی احتجاج کیا تو وہاں پر چانسلرز کو استعفے دینے پڑے،اس لابی کا بڑا پریشر ہے، جس سے عمرا ن خان کے سسرالیوں سے بھی تعلق ہے۔
اسرائیلی لابی عمران خان کو آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر الیکشن کیلئے سپورٹ کررہی ہے۔غزہ کے حوالے سے پی ٹی آئی کی خاموشی تکلیف دہ بات ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر ولید اقبال نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان پر کسی کیس میں سز ا نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔



  تازہ ترین   
سہیل آفریدی وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب، احتجاجی سیاست کا چیمپئن ہوں: پہلا خطاب
کراچی میں کہیں احتجاج نہیں ہورہا، شہری افواہوں پر کان نہ دھریں: پولیس
وزیراعظم غزہ امن معاہدے پر دستخط کی تقریب میں شرکت کیلئے مصر پہنچ گئے
مذہب کے نام پر تشدد کا سبق پڑھانا، معاشرہ یرغمال بنانا بند ہونا چاہئے: خواجہ آصف
غزہ امن معاہدے پر 20 ملکی سربراہی اجلاس، وزیراعظم شہباز شریف مصر روانہ
آئی ایم ایف سے پیٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس چھوٹ کی تجویز مسترد، 6 ارب ڈالر کا منصوبہ خطرے میں پڑگیا
افغانستان سے اٹھنے والی دہشتگردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آئی ایس پی آر
پاکستان پرامن مذاکرات کا حامی ہے، تاہم کسی بھی اشتعال انگیزی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا: ترجمان دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر