عمران خان پر پاکستان میں جتنے مرضی کیسز بنا دیں مقبولیت میں فرق نہیں پڑے گا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء سینیٹر ولید اقبال نے کہا ہے کہ عمران خان پر پاکستان میں جتنے مرضی کیسز بنا دیں مقبولیت میں فرق نہیں پڑے گا،جہاں گارڈین یا ڈیلی میل نے خلاف لکھا ہے وہاں 10 جریدوں نے حق میں بھی لکھا،چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑنا کوئی راہ فرار نہیں۔ انہوں نے ہم نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت عمران خان پر کسی کیس میں سز ا نہیں ہے ،بانی پی ٹی آئی کی رہائی ہماری اولین ترجیحات میں ہے۔
آپ لوگوں نے دیکھا کہ اقوام متحدہ کے ورکنگ گروپ نے بھی عمران خان کی قید کو ناجائز قرار دیا، اس معاملے پر غور کے بعد اپنی رائے جاری کی تھی۔برطانیہ میں آکسفورڈ یونیورسٹی ایک قدیم یونیورسٹی ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی میں جمہوری طریقے سے الیکشن ہورہا ہے،عمران خان الیکشن لڑنے کیلئے امیدوار ہیں، پاکستان میں جتنے مرضی کیسز بنا دیں عمران خان کی مقبولیت میں فرق نہیں پڑے گا۔

ولید اقبال نے کہا کہ اگر گارڈین یا ڈیلی میل نے ان کے خلاف لکھا ہے تو حق میں بھی لکھا ہے، یہ جمہوری پراسس ہے۔ جہاں حق میں بھی لوگ ہوتے ہیں اور اس کے مخالف بھی باتیں ہوتی ہیں۔ جہاں دو اخباروں نے ان کے خلاف بات کی ہے وہاں 10اور بھی جریدے ہیں ان کو کسی نے نہیں دیکھا؟ان میں عمران خان کی پذیرائی ہوئی ہے، کچھ شخصیات نے ان کی حمایت کی ہے۔چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑنا کوئی راہ فرار نہیں، راہ فرار نواز شریف اور زرداری خاندانوں کی قسمت میں ہے، جومشرف دور میں بھی ہوا، اور اس کے بعد پلیٹ لیٹس گرنے سے بھی ہوا۔
کچھ شخصیات نے ان کی حمایت کی ہے۔چانسلر آکسفورڈ یونیورسٹی کا الیکشن لڑنا کوئی راہ فرار نہیں، راہ فراز شریف اور زرداری خاندانوں کی قسمت میں ہے، جومشرف دور میں بھی ہوا، اور اس کے بعد پلیٹ لیٹس گرنے سے بھی ہوا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر