میجر جنرل عامر اشفاق کیانی قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کردیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق میجر جنرل عامر اشفاق کیانی کو مستقل تعیناتی تک قائم مقام سیکریٹری دفاع مقرر کیا گیا ہے، میجرجنرل عامراشفاق کیانی اس وقت ایڈیشنل سیکریٹری وزارت دفاع ہیں جو باقاعدہ سیکریٹری دفاع کی تقرری تک قائم مقام سیکریٹری دفاع کا چارج سنبھالیں گے، میجر جنرل عامر اشفاق کیانی گزشتہ برس اکتوبر میں ایڈیشنل سیکریٹری ون دفاع ڈویژن مقرر کیے گئے تھے۔
بتایا جارہا ہے کہ سابق سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ حمود الزمان خان 23 اگست کو مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر عہدے کا چارج چھوڑ چکے ہیں جب کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی صحت اور وطن واپسی سے متعلق درخواست پر سیکریٹری دفاع کو کو ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا کیوں کہ عافیہ صدیقی کی حوالگی سے متعلق وزارت دفاع کی جانب سے جو جواب عدالت میں پیش کیا گیا اس پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدم اطمینان کا اظہار کیا۔

سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وزارت دفاع کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی امریکہ کو حوالگی میں ایجنسیوں کا کوئی کردار نہیں ہے، نمائندہ وزارت دفاع کا مؤقف تھا کہ جو بھی الزامات لگائے گئے ہیں اس میں آئی ایس آئی ملوث نہیں۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے کہا کہ ’میں آپ سے وقت مانگ رہا ہوں کیوں کہ اس میں وقت لگے گا‘، جس پر جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے ریمارکس دیئے کہ ’میں آپ کو وقت دے رہا ہوں ورنہ 10 لاکھ روپے جرمانہ ہوگا‘، ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے مؤقف اپنایا کہ ’امریکہ میں عافیہ صدیقی کی رہائی کی درخواست کرنی ہے اس میں کیا ایشو اٹھایا گیا ہے کوئی سمجھ نہیں آ رہی، اس لیے وقت چاہیئے کہ اس درخواست کو حکومت کے سامنے رکھا جائے‘، بعدازاں عدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر