پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کیلئے 42 دن کا لرنر پیریڈ ختم

لاہور (نیشنل ٹائمز) صوبہ پنجاب میں موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 روز کا لرنر پیریڈ ختم کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے حکم پر صوبے میں موٹر سائیکل سواروں کو ریلیف فراہم کیا گیا ہے، جس کے بارے مٰن سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے بتایا کہ محدود مدت کے لیے موٹر سائیکل لائسنس کے لیے 42 یوم کا لرنر پریڈ ختم کیا جا رہا ہے، جس کے تحت موٹر سائیکل لائسنس کے لیے اب لرنر پرمٹ کے بعد انتظار نہیں کرنا پڑے گا بلکہ اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے کیوں کہ بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے، شہری موٹر سائیکل کا لائسنس ایک، دو یا پانچ سال تک کے لیے بنوا سکتے ہیں، شفافیت کو یقینی بنانے کےلئے لائسنس سینٹرز میں کیش ہینڈلنگ کو مکمل طور پر ختم کر دیا گیا ہے، شہری لائسنس کے حصول کے لیے صرف شناختی کارڈ کے ہمراہ تشریف لائیں، ڈرائیونگ لائسنس کے تمام مراحل کی آڈیو ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جا رہا ہے۔

ادھر سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے موٹر سائیکل لائسنس کا پراسس انتہائی آسان کر دیا جہاں شہری چند منٹ میں بغیر کسی مشکل ٹیسٹ کے اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں، اس ضمن میں ترجمان سیالکوٹ ٹریفک پولیس نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کی خاطر ضلع کے تمام ڈرائیونگ ٹیسٹنگ سینٹرز سیالکوٹ، ڈسکہ، پسرور اور سمبڑیال میں اتوار کے روز بھی موٹر سائیکل چلانے والے افراد کو باسہولت اور با عزت طریقے سے ڈرائیونگ لائسنس جاری کیے جارہے ہیں جب کہ موبائل خدمت مرکز وین سرکلر روڈ پر شمس ہنڈا کے سامنے مصروف خدمت ہے، سیالکوٹ پولیس شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس سے متعلق بہترین خدمات کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، سیالکوٹ ٹریفک پولیس کی 24/7 خدمات سے فائدہ اٹھائیں اور آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس حاصل کریں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر