نواز شریف کی طرف سے عمران خان سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے، بیرسٹر سیف

پشاور(نیشنل ٹائمز)خیبر پختون خوا ہ کی صوبائی حکومت کے مشیراطلاعات بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ نواز شریف کی طرف سے تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے مذاکرت کی کو شش ہو رہی ہے بیرسٹر سیف نے اپنے تازہ بیان میں کہا ہے کہ شہباز شریف کو عمران خان کی شکل میں اپنی سیاسی موت نظر آ رہی ہے دونوں بھائی ذاتی اور سیاسی مفاد کی خاطر لڑ رہے ہیں۔

بیرسٹر سیف نے کہا کہ عمران خان کسی بھی ڈیل پر نہیں، عوام کے لیے ڈائیلاگ پر یقین رکھتے ہیں وہ نہ مینڈیٹ چوروں سے مذاکرات کریں گے اور نہ ہی ڈیل کریں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف مفاہمت کی بات کر کے چوتھی بار وزیراعظم بننے کی کوشش کر رہے ہیں نواز شریف کو مفاہمت جبکہ شہباز شریف کو سیاسی تناؤ میں خیر نظر آ رہا ہے. بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کسی صورت نواز شریف کو وزیراعظم نہیں بننے دے رہے نواز شریف کے سیاسی مفاہمت کے بیانیے کو شہباز شریف وزراءکے ذریعے دبا رہے ہیں. مشیر اطلاعات خیبر پختون خوا ہ کہا کہ شہباز شریف حامی وزراءکے ذریعے 9 مئی واقعات پر معافی کے بیانات دلوا رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر