وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی مشیر مشال یوسفزئی ڈی نوٹیفائی

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبر پختونخوا حکومت نے وزیراعلیٰ کی مشیر برائےسماجی بہبود مشال یوسفزئی کو صوبائی کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کر دیا۔

صوبائی حکومت نے سماجی بہبود کی مشیر مشال یوسفزئی کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو بھجوا دی گئی ہے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے تصدیق کی ہے کہ صوبائی مشیر مشال یوسفزئی کو کابینہ سے ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری گورنر ہاؤس کو موصول ہوگئی ہے۔انہوں نے کہا کہ صوبائی مشیر کو ڈی نوٹیفائی کرنے کی سمری کے حوالے سے قانونی پہلوؤں کا جائزہ لوں گا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مشال یوسفزئی پارٹی کے مرکز میں زیادہ مصروف ہوتی تھیں اور اور سینئر قیادت کو تحفظات تھے اور اسے بانی پی ٹی آئی کو بھی آگاہ کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ رواں برس اپریل میں وزیراعلیٰ مشیر مشال یوسفزئی پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ محکمہ سماجی بہبود و ترقی نسواں اور زکوٰۃ و عشر نے خیبر پختونخوا حکومت کی کفایت شعاری پالیسی کے برخلاف مشیر مشال یوسفزئی اور سیکریٹری کے لیے گاڑی خریدنے کی اجازت مانگ لی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر