مون سون کا نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع لپیٹ میں لے سکتا ہے، الرٹ جاری

کوئٹہ (نیشنل ٹائمز) پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ کل سے بلوچستان میں بارش برسانے والا نیا اسپیل داخل ہوگا، پی ڈی ایم اے نے ممکنہ بارشوں کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ نیا اسپیل بلوچستان کے 22 اضلاع کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ان اضلاع میں ژوب، کوئٹہ، سبی، ہرنائی، زیارت، کوہلو، بارکھان، لورالائی، شیرانی، دکی، قلعہ عبداللہ ،قلعہ سیف اللہ، خضدار، قلات، سوراب، نصیرآباد، جھل مگسی، اوستہ محمد، ڈیرہ بگٹی، آواران، کچھی، حب اور لسبیلہ شامل ہیں۔

الرٹ کے مطابق قلات، بارکھان، لسبیلہ اور خضدار میں بارشوں سے طغیانی کا خدشہ ہے، جبکہ تمام اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے پکنک پوائنٹس اور نشیبی علاقوں کے قریب سے شہریوں کو دور رہنے کی ہدایت کی ہے۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر