سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کمزور پڑگیا، ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل

کراچی (نیشنل ٹائمز) مغربی بحیرہ عرب میں سمندری طوفان ”اسنیٰ“ کے حوالے سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ طوفان 12 گھنٹوں کے دوران مزید جنوب مغرب کی طرف بڑھا اور سمندری طوفان کمزور ہوکر واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیل ہو گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق طوفان عمان کے مسیرہ کے شمال مشرق میں 320 کلو میٹر پر ہے، امکان ہے کہ یہ 2 ستمبر کی صبح تک مزید کمزور ہو جائے گا۔

اس حوالے سے محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات تک تیز ہواؤں کے ساتھ سمندری لہروں کے بپھرنے کا امکان ہے، بلوچستان کے ماہی گیر کل تک کھلے سمندر میں نہ جائیں۔اس سے قبل بحیرہ عرب میں موجود طوفان کا کراچی سے فاصلہ مزید بڑھ گیا تھا، اسنیٰ نامی طوفان کراچی کی ساحلی پٹی سے 500 کلو میٹردور چلا گیا تھا۔

سمندری طوفان ’اسنیٰ‘ کے واپس ڈیپ ڈپریشن میں تبدیلی سے قبل محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ نویں الرٹ کے مطابق اورماڑہ سے سمندری طوفان کا فاصلہ 350 کلو میٹر دور جنوب مغرب میں ہے جبکہ سمندری طوفان گوادر کے جنوب میں 260 کلو میٹر دور ہے جبکہ مسقط عمان سے 430 کلو میٹر مشرق، جنوب مشرق میں موجود سمندری طوفان جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے۔

الرٹ کے مطابق سمندری طوفان اسنیٰ جنوب مغرب کی جانب بڑھ رہا ہے اور اس کی شدت میں بھی بتدریج کمی آ رہی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر