یو اے ای کا غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کیلئے 50 لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان

دبئی (نیشنل ٹائمز) متحدہ عرب امارات(یو اے ای)نے غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے 50 لاکھ ڈالرز کے عطیے کا اعلان کر دیا۔غیر ملکی خبر رساںادارے کے مطابق اقوامِ متحدہ کی جانب سے غزہ میں کل سے انسدادِپولیو مہم شروع کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے انسدادِ پولیو مہم سے قبل عملے کی سلامتی اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔سربراہ عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او)نے مطالبہ کیا کہ فریقین طبی عملے، صحت کی سہولتوں اور بچوں کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ غزہ میں 6 لاکھ 40 ہزار بچوں کو انسدادِ پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے۔عرب میڈیا نے بتایا ہے کہ غزہ میں انسدادِ پولیو مہم کے لیے ویکسین کی 1.26 ملین خوراکیں پہنچا دی گئی ہیں۔غزہ میں طبی حکام، ڈبلیو ایچ او، یونیسف، انروا اور دیگر امدادی تنظیموں کے 2 ہزار 700 ہیلتھ ورکرز انسدادِ پولیو مہم میں حصہ لیں گے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر