اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وفاقی حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کردیا۔پٹرول کی قیمت میں 1.86 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3.32 روپے، مٹی کے تیل کی قیمت میں 2.15 روپے فی لٹرکمی کی گئی ۔لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 2.97 روپے فی لٹر کمی کر دی گئی۔ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت کم ہو کر 262.75 روپے فی لٹر جبکہ پٹرول کی قیمت کم ہوکر 259.10 روپے فی لٹر ہوگئی۔مٹی کے تیل کی قیمت کم ہو کر 169.62 روپے فی لٹر ہو گئی، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت کم ہو کر 154.05 روپے ہوگئی۔پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق فوری کردیا گیا ۔
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان



