پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پی پی اور ن لیگ کی کمیٹی کا اجلاس پیر کو طلب

لاہور (نیشنل ٹائمز) پنجاب میں پاور شیئرنگ کے معاملے پر پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ(ن) کی کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس کل(پیر کو )گورنر ہائوس لاہور میں طلب کر لیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں گزشتہ اجلاس میں ہونے والی پیشرفت کو آگے بڑھایا جائے گا، پی پی رہنما راجہ پرویز اشرف، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور حسن مرتضی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ رہنما پی پی پی ندیم افضل چن اور علی حیدر گیلانی بھی اہم بیٹھک میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ ن لیگ کے وفد کی قیادت نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کریں گے، رانا ثنا اللہ، ملک محمد احمد خان اور مریم اورنگزیب بھی شرکت کریں گی۔ ذرائع پیپلز پارٹی کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کی کوآرڈینیشن کمیٹی کی گزشتہ ملاقات بے نتیجہ رہی تھی، پیپلزپارٹی نے پاور شئیرنگ فارمولے پر عملدرآمد پر تحفظات کا اظہار کیا تھا، پاورشیئرنگ فارمولے کے طے شدہ نکات پر عمل درآمد کیا جائے گا، پیپلز پارٹی کی کمیٹی نے صورتحال سے پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو کو آگاہ کر دیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر