پی ٹی آئی کا لاہور جلسہ موخر کرنے کا اعلان

لاہور(نیشنل ٹائمز) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) نے 12 ربیع الاول کے پیش نظر لاہور جلسہ موخر کرنے کا اعلان کردیا ۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف اب 15 کے بجائے 22 ستمبر کو لاہور میں میدان سجائے گی۔ پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے جلسے کی تاریخ میں کوئی رد و بدل نہیں کی گئی ہے۔ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں ربیع الاول کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی لاہور کی قیادت کو کارکنان کو متحرک کرکے اسلام آباد کے لیے تیار رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر