ہم جیل میں کسی کے ساتھ سختیاں بڑھانے کی ہدایت نہیں کرسکتے، راناثنااللہ

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاون خصوصی رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ہم جیل میں کسی کے ساتھ سختیاں بڑھانے کی ہدایت نہیں کرسکتے ،اگر اس قسم کی کوئی صورتحال ہے تو اس کو دور کیا جائے گا۔ بانی پی ٹی آئی ہر پیشی پر وہاں پریس کانفرنس کرتے ہیں اگر روکا جائے تو کہتے ہیں کہ سختیاں بڑھا دی گئی ہیں ۔ ایک انٹرویو میں رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پوری قوم بلوچستان کے واقعات پر انتہائی دل گرفتہ ہے ۔ بے گناہ اور بے قصور لوگوں کو شہید کیا گیا۔ یہ انتہائی سفاکانہ اقدام ہے۔معصوم لوگوں کو شہید کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔بیرونی طاقتیں بلوچستان کے حالات خراب کرانے میں ملوث ہیں۔معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کیا گیا۔ان کے ساتھ ان ہی کی زبان میں بات ہونی چاہیے۔بلوچستان سے نا انصافی کی بات کرنے والوں سے بات چیت کرنی چاہیے۔ان کی اس شکایت ہر حال میں دور ہونی چاہیے۔سرفراز بگٹی خود بلوچستان کے حقوق اور محرومیوں پرآواز اٹھاتے رہے ہیں۔ ان لوگوں کو سرفراز بگٹی کے ساتھ بیٹھنا چاہیے۔سرفراز بگٹی بالکل نہیں کہتے کہ بات چیت کی ضرورت نہیں ہے۔سرفراز بگٹی کہتے ہیں جو پاکستان کے آئین کو مانتے ہیں میں ان کے ساتھ بات چیت کے لئے تیار ہوں۔فوج دہشت گردوں کے خلاف بڑی بہادری اور کامیابی سے اپنے فرائض سر انجام دے رہی ہے۔ہم جیل میں کسی کے ساتھ سختیاں بڑھانے کی ہدایت نہیں کرسکتے ۔اگر اس قسم کی کوئی صورتحال ہے تو اس کو دور کیا جائے گا۔ عمران خان ہر پیشی پر وہاں پریس کانفرنس کرتے ہیں اگر روکا جائے تو کہتے ہیں کہ سختیاں بڑھا دی گئی ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر