حکومت اخراجات میں کمی کے لیے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکال رہی ہے، ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی حکومتی کفایت شعاری کمیٹی سے مستعفی ہو گئے ۔ماہر معاشیات ڈاکٹر قیصر بنگالی نے کفایت شعاری کمیٹی سے استعفی دے دیا، انھوں نے استعفی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور سیکریٹری کابینہ کامران افضل کو بھجوا دیا ہے، وہ رائٹ سائزنگ کمیٹی اور اخراجات میں کمی کی کمیٹی کے رکن تھے۔ڈاکٹر قیصر بنگالی کا کہنا ہے کہ حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیاں بڑی اہم ہیں، اخراجات میں کمی کے لیے تینوں کمیٹیوں نے تجاویز دی ہیں۔ انھوں نے کہا 70 سرکاری اداروں اور 17 سرکاری کارپوریشنز کا جائزہ لیا گیا تھا، اخراجات میں کمی کے لیے سترہ ڈویژنز اور 50 سرکاری محکمے بند کرنے کی تجویز دی گئی تھی لیکن حکومت تینوں کمیٹیوں کی تجاویز سے برخلاف اقدامات کر رہی ہے۔قیصر بنگالی کے مطابق اخراجات میں کمی کے لیے افسران کی بجائے چھوٹے ملازمین کو نکالا جا رہا ہے، محکموں سے 17 سے 22 گریٹ کے افسران کی نوکریوں کو بچایا جا رہا ہے، محکموں سے بڑے افسران کو ہٹایا جائے تو سالانہ 30 ارب کے اخراجات کم ہو سکتے ہیں۔انھوں نے کہا حکومت تجاویز کے برخلاف گریڈ ایک سے 16 کے ملازمین کو فارغ کر رہی ہے، معیشت تباہی کی طرف جا رہی ہے، اور قرضوں کی وجہ سے وینٹی لیٹر پر ہے۔ ڈاکٹر قیصر کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف اور دیگر ادارے قرضے دینے کو تیار نہیں ہیں، ملک میں گھریلو بجٹ تباہ ہو گیا ہے، لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین روزہ دورے پر بیجنگ پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
ایوان صدر میں تقریب، مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں میں اعزازات تقسیم
وزیر خزانہ کی ٹیم کے ہمراہ آئی ایم ایف مشن سے ملاقات، معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال
انمول عرف پنکی کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور، تحقیقاتی افسر تبدیل
کسی بھی منظر نامے کیلئے تیار، دشمنی کرنے والوں کو سخت سزا دی جائے گی: ایران
28 ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے حکومت متحرک، اگلا ہفتہ اہم قرار
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر