مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس، پنجاب اور اسلام آباد میں نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ

لاہور(نیشنل ٹائمز) مسلم لیگ (ن ) نے رواں سال کے دوران ہی پنجاب اور اسلام آباد میں نئے بلدیاتی انتخابات کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے اعلی قیادت کے اجلاس میں پارٹی نے نیا بلدیاتی نظام لانے کا فیصلہ کرتے ہوئے انتخابات رواں سال کروانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کی اعلی قیادت کا اجلاس پارٹی سیکریٹریٹ ماڈل ٹائون میں نواز شریف کی زیر صدارت 3 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سمیت پارٹی کے اعلی عہدیدار، وفاقی و صوبائی وزرا اور سرکاری حکام اجلاس میں شریک ہوئے۔ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات رواں سال نومبر یا دسمبر میں کروائے جاسکتے ہیں، جبکہ مسلم لیگ ن نے آئندہ چند روز میں پارٹی کی تنظیم سازی پر مبنی اہم اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا ہے، پارٹی صدر نے آئندہ اجلاس میں پارٹی کی تنظیم سازی پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوران مولانا فضل الرحمن اور محمود خان اچکزئی سمیت سیاسی رہنمائوں سے بات چیت جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ن لیگ کے رہنما خواجہ آصف نے پی ٹی آئی سے مذاکرات نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔اجلاس کے پہلے حصے میں بجلی کے بھاری بلوں سے نجات کے لیے وفاقی و صوبائی حکومتوں کی جانب سے سفارشات پیش کی گئیں۔پارٹی صدر نواز شریف نے دونوں حکومتوں کو اپنے اپنے غیر ضروری اخراجات ختم کر کے عوام کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دینے کی ہدایت کی۔اجلاس کے دوسرے حصے میں صرف پارٹی رہنما شریک ہوئے۔وزیر اعظم شہباز شریف نے اپنی وفاقی جبکہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے اپنی صوبائی حکومتوں کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔اجلاس میں پارٹی کے مرکزی جنرل سیکریٹری احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی (این آر او ) چاہتے ہیں جو انہیں نہیں ملے گا، جیسے 2018 میں اٹھارہ اٹھارہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ختم کی تھی، ایسے ہی اب بجلی کے بھاری بلوں سے عوام کو نجات دلائیں گے۔اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے پارٹی کے مرکزی سیکریٹری جنرل اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے بانی پی ٹی آئی کے حالیہ بیانات کو این آر او حاصل کرنے کی کوشش قرار دیتے ہوئے کہا کہ پہلے انہیں 9 مئی کے واقعات پر معافی مانگنی پڑے گی اور 190 ملین پانڈ رقم کی رسیدیں دینا ہوں گی۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر