پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

لاہور(نیشنل ٹائمز) پنجاب میں عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف کے حوالے سے تفصیلات جاری کر دی گئیں۔سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب میں 201 سے 500 یونٹ تک بجلی صارفین کو بلوں میں 14 روپے فی یونٹ ریلیف دینے بارے تفصیلات جاری کیں۔لاہور، ملتان، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کی 5 بجلی کمپنیوں کے 35 لاکھ 16 ہزار 877 صارفین کو ریلیف دیا گیا۔لاہور الیکٹرک سپلائی کارپوریشن(لیسکو) کے 8 لاکھ 40 ہزار صارفین کو ریلیف ملا، ملتان الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 6 لاکھ 53 ہزار 883 صارفین کو ریلیف دیا گیا جبکہ فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 5 لاکھ 6 ہزار 139 صارفین کو بھی ریلیف ملا ہے۔گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 31 ہزار 305 صارفین کو ریلیف ملا، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے 7 لاکھ 85 ہزار 550 صارفین کو ریلیف دیا گیا۔پنجاب کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے 46 ارب روپے کی رقم مختص کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر