این اے 128، بیلٹ پیپرز کی کانٹر فائل فراہم نہ کرنے کا حکم کالعدم قرار

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے این اے 128 لاہور کے بیلٹ پیپرز کی کانٹر فائل فراہم نہ کرنے کا الیکشن کمیشن کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے لاہور کے حلقہ این اے 128 کے بیلٹ پیپرز کی کانٹر فائل کی فراہمی سے متعلق درخواست کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالتی فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ درخواست گزار نے بیلٹ پیپرز کی کانٹر فائلز کے حصول کیلئے الیکشن کمیشن سے رجوع کیا، الیکشن کمیشن نے 26 اپریل کو کانٹر فائلز فراہم کرنے کی درخواست مسترد کی، قانون کے مطابق درخواست گزار کانٹر فائلز کا جائزہ لے سکتا ہے، مصدقہ کاپیز بھی حاصل کر سکتا ہے۔عدالت نے قرار دیا کہ الیکشن کمیشن کا مقف بھی ٹھیک ہے کہ این اے 128 کا معاملہ ٹریبونل میں زیر سماعت ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن ٹریبونل کبھی بھی کانٹر فائلز سمیت تمام ریکارڈ طلب کر سکتا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے فیصلے میں لکھا کہ الیکشن کمیشن کے مطابق کانٹر فائلز کی چھان پھٹک سے دستاویزات آگے پیچھے ہو سکتی ہیں، تاہم الیکشن کمیشن کانٹر فائلز کی فراہمی کے حوالے سے ٹریبونل سے اجازت لے سکتا ہے، الیکشن کمیشن کانٹر فائلز کے جائزے کے حوالے سے مناسب قوائد و ضوابط بھی عائد کر سکتا ہے۔فیصلے میں مزید لکھا گیا کہ الیکشن کمیشن کے فیصلے کیخلاف درخواست منظور کی جاتی ہے، الیکشن کمیشن کا 26 اپریل 2024 کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جاتا ہے، الیکشن کمیشن کانٹر فائلز کی فراہمی سے متعلق قانون اور عدالتی فیصلے کی روشنی میں فیصلہ کرے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر