پاکستان میں دہشتگردی کیلئے افغان سر زمین کے استعمال کے شواہد منظرِ عام پرآگئے

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سر زمین کے استعمال کے شواہد منظرِ عام پر آ گئے،سیکیورٹی ذرائع کیمطابق پاکستان کی طرف سے کئی بار افغان عبوری حکومت کو شواہد سے آگاہ کیا گیا، تاہم افغان عبوری حکومت خوارج کے خلاف ٹھوس اقدام کرنے میں ناکام ہو چکی ہے،سیکیورٹی ذرائع کے مطابق تیرہ میں افغانستان سے دراندازی کی کوشش کرنے والا افغان شہری عبداللہ ولد نثار گرفتار ہوا ہے، عبداللہ کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق افغان ضلع ننگر ہار ولایت کے ضلع لالپورہ سے ہے،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار افغان شہری عبداللہ نے بتایا کہ اس نے دہشت گردی کی ٹریننگ اپنے آبائی شہر ننگر ہار میں حاصل کی۔ گرفتار افغان دہشت گرد عبداللہ کا کہنا ہے کہ تربیت کے بعد مجھے پاکستان کے مختلف حصوں میں حملہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔عبداللہ کے مطابق پاکستان پر حملے کرنے والے 34افراد میں آئی ای ڈی کے ماہر بھی شامل تھے، پاکستان پر حملے کے لیے ان کے پاس وافر مقدار میں دھماکا خیز مواد موجود تھا۔ گرفتار افغان شہری عبداللہ نے بتایا کہ ستارہ بانڈہ پر حملے میں 10لوگ زخمی، 15ہلاک اور باقی کمانڈر بھاگ گئے۔گرفتار افغان دہشت گرد عبداللہ نے یہ بھی بتایا ہے کہ ساتھیوں کی ہلاکت کے بعد مجھے پاکستانی فوج کے سامنے ہتھیار ڈالنے پڑے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر