یوکرین کا ایف 16لڑاکا طیارہ گرکر تباہ، پائلٹ ہلاک

ؤکیف (نیشنل ٹائمز) یوکرین کا ایف 16لڑاکا طیارہ روسی حملے کو ناکام بناتے ہوئے گرکر تباہ ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق یوکرین کی فوج نے طیارہ تباہ ہونے کی تصدیق کی ہے ، یوکرینی فوج نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایف 16طیارے کا پائلٹ بھی ہلاک ہوگیا، طیارے کا روسی حملے کو ناکام بنانے کے دوران رابطہ منقطع ہوا تھا،یوکرینی فوج کے مطابق ایف 16طیارے نے روس کے 4کروز میزائل مار گرائے تھے، ایف 16طیارہ دشمن کے اگلے ہدف کی جانب بڑھ رہا تھا تو اس دوران رابطہ منقطع ہوا،اس حوالے سے امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ ایف 16طیارے کا تباہ ہونا روسی حملے کا نتیجہ نہیں، طیارے کے تباہ ہونے کی وجہ ممکنہ طور پر پائلٹ کی غلطی ہوسکتی ہے۔عالمی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رواں ماہ ہی امریکا سے 6ایف 16لڑاکا طیارے ملے تھے، یوکرینی صدر زیلنسکی نے 4اگست کو ایف 16طیارے استعمال کرنے کا اعلان کیا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر