پولیو ویکسینیشن مہم، اسرائیل غزہ میں 3روز کی جنگ بندی پر رضا مند ہو گیا

غزہ (نیشنل ٹائمز) عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسرائیل پولیو ویکسی نیشن مہم کیلئے غزہ حملوں میں 3روز کے وقفے پر رضامند ہوگیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے مطابق اسرائیل پولیو ویکسی نیشن کیلئے صبح 6سے سہ پہر 3بجے تک کے وقفے پر راضی ہوا، غزہ میں پولیو ویکسی نیشن مہم یکم ستمبر سے شروع کی جائے گی،عالمی ادارہ صحت کا مزید کہنا ہے کہ پولیو ویکسی نیشن کے دوران غزہ جنگ میں انسانی بنیادوں پر وقفہ ہوگا،عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں پانچ روز پہلے 25سال بعد پہلا پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے، غزہ میں دس ماہ کے بچے میں پولیو وائرس کی نشاندہی ہوئی تھی،اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے 6لاکھ 40ہزار سے زیادہ بچوں کو پولیو ویکسی نیشن کی ضرورت ہے،قبل ازیں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے دفتر نے ان رپورٹس کی تردید کی تھی جن میں کہا گیا ہے کہ ان کا ملک غزہ میں بچوں کو پولیو ویکسین فراہم کرنے کی خاطر انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کی امریکی درخواست پر آمادہ ہو گیا،دوسری جانب حماس نے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کو خوش آئند قرار دیا ہے، عرب میڈیا کے مطابق تنظیم کے ایک رہنما باسم نعیم کا کہنا ہے کہ حماس بچوں کی پولیو ویکسین مہم پر عمل درآمد کے لیے اقوام متحدہ کی جانب سے انسانی بنیادوں پر جنگ بندی کے مطالبے کا خیر مقدم کرتی ہے ، اس سلسلے میں حماس بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہے،انسانی بنیادوں پر یہ وقفے اسرائیل اور حماس کے درمیان فائر بندی نہیں ہے جس کے لیے امریکا، مصر اور قطر طویل عرصے سے ثالثی کا کردار ادا کر رہے ہیں،واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں 7اکتوبر 2023سے اب تک 40ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 92ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی ہے جبکہ ہزاروں لاپتا ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر