عمران ہٹ دھرمی، ضد اور انا پر اڑے ہوئے ہیں، ان کی ضمانت نظر نہیں آتی: رانا ثنا اللہ

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزیراعظم کے معاون خصوصی اور وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں انہیں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانت ہوتی نظر نہیں آ رہی۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا پنجاب حکومت کی جانب سے بجلی بلوں میں ریلیف پر سندھ حکومت اور پیپلز پارٹی کا اعتراض بلا جواز ہے، مہنگے بجلی بلوں کے معاملے پر نواز شریف کو بہت زیادہ تحفظات تھے، ہمارے پچھلے دور حکومت میں بھی جب پیٹرول کی قیمتیں بڑھی تھیں تو اس پر بھی نواز شریف کافی عرصہ ناراض رہے، وہ روٹی کی قیمت پر بھی اپنے تحفظات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا ہماری سمجھ کے مطابق 4 ماہ اپریل، مئی، جون اور جولائی کا بل باقی 8 مہینوں کے مقابلے میں ون تھرڈ یا ون ہاف ہو جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا بلاول بھٹو جو بھی بات کرتے ہیں ہم ان کی بات کو ناصرف سنتے ہیں بلکہ اہمیت بھی دیتے ہیں، بلاول بھٹو نے کابینہ میں شمولیت پر کہا تھا کہ معاملہ سی ای سی میں رکھا جائے گا، ہم پیپلز پارٹی کو کابینہ میں شامل کرنے کے لیے تیار ہیں۔

بانی ثیئرمین پی ٹی ا?ئی سے متعلق سوال پر وفاقی وزیر کا کہنا تھا عمران خان ہٹ دھرمی، ضد اور جھوٹی انا پر اڑے ہوئے ہیں، 9 مئی واقعات پر بانی پی ٹی آئی تسلیم کریں کہ ان سے غلطی ہوئی، بانی پی ٹی آئی اپنی غلطی تسلیم نہیں کرتے الٹا کہتے ہیں مجھ سے معافی مانگی جائے۔رانا ثنائ اللہ کا کہنا تھا مجھے مستقبل قریب میں بانی پی ٹی آئی کی ضمانت نظر نہیں آرہی۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر