جنگ بند اور قبضہ ختم کرو، اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفر کاسف فلسطینیوں کے حق میں بول پڑے

تل ابیب (نیشنل ٹائمز) اسرائیلی رکن پارلیمنٹ عفرکاسف نے نیتن یاہو حکومت سے غزہ اور مغربی کنارے میں جنگ بند کرکے اسرائیلی قبضہ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا،عفرکاسف نے سوشل میڈیا سائٹ ایکس (ٹوئٹر)پر لکھا کہ جنگ بندکرو اورقبضہ ختم کرو کیونکہ مغربی کنارے پر حملے کا اسرائیلی سلامتی سے کوئی تعلق نہیں،عفر کاسف کا کہنا تھا کہ اسرائیلی حکومت فلسطینیوں کو اپنے وطن سے بے دخل کرنے کے درپے ہے اور مغربی کنارے پر حملہ فلسطین کے مزید علاقوں پر قبضہ کرنے کے لیے ہے،واضح رہے کہ عفر کاسف کا تعلق اسرائیل کی بائیں بازو کی عرب نژاد اکثریت رکھنے والی جماعت سے ہے اور وہ اکثر فلسطین کے حق میں آواز اٹھاتے ہیں،عفر کاسف نے اسرائیل کی فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف جنوبی افریقا کی جانب سے جرائم کی عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف مقدمے کی پٹیشن پر بھی دستخط کیے تھے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر