غزہ کے بعد مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی حملے تیز، صیہونی فوج کا دو دہائیوں میں بڑا فوجی آپریشن

غزہ (نیشنل ٹائمز) غزہ کے بعد مقبوضہ مغربی کنارے میں بھی اسرائیلی فوج کے حملے تیز ہو گئے اور صیہونی فوج نے دو دہائیوں کا سب سے بڑا فوجی آپریشن کرتے ہوئے دو روز کے دوران 12فلسطینیوں کو شہید اور 20سے زائد کو زخمی کر دیا،عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے جنین، طولکرم اور طوباس میں آپریشن کر کے 12فلسطینیوں کو شہید کیا، صیہونی فوج کے حملوں میں 20سے زائد افراد زخمی بھی ہوئے،فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ صیہونی فوج نے مغربی کنارے میں کارروائی کے دوران بچوں سمیت 20فلسطینیوں کو گرفتار بھی کر لیا،عرب میڈیا کے مطابق شمالی غزہ میں بھی ایک گھر پر اسرائیلی بمباری سے ایک فلسطینی شہید اور کئی زخمی ہو گئے،سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوٹریس نے اسرائیل سے آپریشن فوری بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے جبکہ انسانی حقوق کے ادارے ایمنسٹی انٹرنیشنل نے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں آپریشن سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کا ناحق قتل اور جبری انخلا بڑھ رہا ہے،یورپی یونین نے بھی مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیل کے فوجی آپریشن پر اظہار تشویش کیا ہے جبکہ امریکا نے اسرائیل سے عوام کی جانیں محفوظ بنانے پر زور دیا ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر