سویڈن میں قرآن پاک نذر آتش کرنے والے دو ملعونوں پر فرد جرم عائد

کوپن ہیگن(نیشنل ٹائمز) سویڈن میں گزشتہ سال ایک سے زائد مرتبہ قرآن مجید کی بے حرمتی کرنے اور نذر آتش کرنے کے جرم میں دو ملعونوں پر فرد جرم عائد کردی گئی،عرب میڈیا کے مطابق سویڈش پراسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ملعون سلوان مومیکا اور ملعون سلوان نجم نے 4مرتبہ کسی نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال کا مظاہرہ کیا،دونوں ملزمان پر عائد فرد جرم میں کہا گیا ہے کہ ان دونوں نے قرآن کی بے حرمتی کی، اسے نذر آتش کیا اور مسلمانوں کے خلاف توہین آمیز تبصرے کیے،سینیئر پراسیکیوٹر آینا ہینکو کا کہنا ہے کہ دونوں افراد پر چار مواقع پر ایسے بیانات دینے اور قرآن کے ساتھ ایسا سلوک کرنے پر مقدمہ چلایا گیا ہے جس کا مقصد مسلمانوں کے عقیدے کی وجہ سے ان کی توہین کرنا تھا،آینا ہینکو نے کہا کہ ان کی رائے میں دونوں ملزمان کے بیانات اور ان کا عمل نسلی یا قومی گروہ کے خلاف اشتعال کی دفعات کے تحت آتے ہیں اور یہ ضروری ہے کہ یہ مقدمہ عدالت میں چلایا جائے۔قرآن پاک کی بار بار بے حرمتی کرنے والا ملعون سلوان مومیکا کا تعلق عراق کے صوبے موصل کے ضلع الحمدانیہ سے ہے، سلوان مومیکا سویڈن میں پناہ حاصل کرنے سے پہلے عراقی شہر نینوا میں ملیشیا کی سربراہی بھی کر چکا ہے۔دھوکا دہی سمیت کئی کیسز میں عراق کو مطلوب سلوان مومیکا کئی سال قبل سویڈن فرار ہو گیا تھا اور سلوان مومیکا کی حوالگی کے لیے عراقی حکومت کی جانب سے باقاعدہ طور پر سویڈش حکومت سے درخواست بھی کی گئی ہے تاکہ اس کے خلاف عراقی پینل کوڈ کے تحت مقدمہ چلایا جا سکے تاہم تاحال سویڈش حکومت کی جانب سے سلوان کو عراقی حکومت کے حوالے نہیں کیا گیا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر