طاقتور سمندری طوفان شانشان نے جاپانی جزیرے میں تباہی مچا دی

ٹوکیو(نیشنل ٹائمز) طاقتور سمندری طوفان شانشان جاپان کے جزیرے کیوشو سے ٹکرا گیا، طوفان نے جزیرہ کیوشو میں تباہی مچا دی،سمندری طوفان کی تیز اور طوفانی ہوائوں نے جزیرہ کیوشو میں گھروں کی چھتیں اڑا دیں جبکہ درخت بھی تیز ہوائوں کے سامنے ٹھہر نہ سکے،حکام کے مطابق سمندری طوفان میں 252 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں، جس کی وجہ سے بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ علاقے میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،طوفان کے باعث جزیرے میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ صارفین بجلی سے محروم ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ طوفانی ہوائوں میں کمی کے بعد بجلی کی بحالی کا کام شروع کر دیا جائے گا،حکام کے مطابق جزیرے میں ٹرینوں اور پروازوں کی آمدورفت جمعے تک منسوخ کر دی گئی ہیں،میڈیا رپورٹس کے مطابق ابھی تک کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر