ملک میں جمہوریت آگے گئی تو ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں، محمد زبیر

کراچی (نیشنل ٹائمز) سابق گورنر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوریت آگے گئی تو ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں،پہلے پھینٹا کھایا، جیلوں میں گئے اور پھر اسی چوائس پر حکومت میں آگئے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور ن لیگ نے سندھ میں گراس روٹ لیول تک توجہ نہیں دی۔ سندھ میں اینٹی پی پی ووٹ ہوتا ہے جو دوسری جماعتیں لے لیتی ہیں، اندرون سندھ میں پیپلزپارٹی کے مقابلے میں کوئی دوسری پارٹی نہیں ہے۔


انتخابی مہم میں اندرون سندھ ن لیگ کا ایک جلسہ تک نہیں ہوا۔ محمد زبیر نے کہا کہ 30سال سویلین بالادستی کی سیاست کی اب اقتدار کی سیاست اپنا لی۔ن لیگ نے ایسی ہی سیاست کرنی تھی تو پھر 2018میں سمجھوتہ ہی کرلیتے، ملک میں جمہوریت آگے گئی تو ن لیگ کا کوئی مستقبل نہیں۔

پہلے پھینٹا کھایا، جیلوں میں گئے اور پھر اسی چوائس پر حکومت میں آگئے۔مزید برآں چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ عمران خان کے پیٹرول کی قیمت میں 20روپے کمی کے اعلان سے معیشت کو شدید نقصان پہنچا،آج بھی جو مہنگائی ہے وہ عمران خان کے ایک غلط فیصلے کی وجہ سے ہے، ہم عوام کی قسمت کے فیصلوں میں سیاست کو نہیں معاشی ترقی کو ترجیح دیں گے، پالیسی کیلئے پلاننگ کرنا پڑتی ہے اور پھر عملدرآمد ہوتا ہے، سرمایہ کار سستی بجلی کیلئے سندھ حکومت کا ساتھ دیں، مستحق افراد کو 300یونٹ تک سبسڈی دی جاسکتی ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو نے مستحق افراد میں سولر ہوم سسٹم کی فراہمی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت کا منصوبہ ہے کہ غریبوں اور مستحق افراد کو سولر سسٹم فراہم کریں، مہنگائی اور بجلی بلوں میں اضافے پر فیصلہ کیا کہ سولر کے ذریعے عوام کو ریلیف دیا جائے۔ الیکشن میں ہمارا منشور تھا کہ اگر مرکز میں حکومت ملی تو ملک بھر میں عوام کو ریلیف دینے کے منصوبے لائیں گے۔ اس وقت بڑی تنقید کی گئی۔ ہماری کوشش تھی کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت پہلے غریب خاندان ترجیح ہوں گے، ہم نے منصوبہ شروع کیا ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ غریب ترین طبقات کو سہولت پہنچائیں، تنخواہ دار طبقات کو بھی سہولت فراہم کریں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر