انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا وقت مکمل ہونے پرجے یوآئی کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے، الیکشن کمیشن

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ انٹرا پارٹی انتخابات کرانے کا وقت مکمل ہونے پر جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے. الیکشن کمیشن پاکستان میں جمعیت علمائے اسلام فضل الرحمان کے خلاف انٹرا پارٹی انتخابات کیس کی سماعت ہوئی ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جے یو آئی (ف) کے معاون وکیل نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ جماعت کے انٹرا پارٹی الیکشن صوبوں میں ہو رہے ہیں اس کے بعد وفاقی سطح پر ہوں گے.

انہوں نے کہا کہ ہم نے الیکشن کمیشن کو درخواست دی ہے کہ تھوڑا وقت دیا جائے دوران سماعت ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پولیٹیکل فنانس نے کمیشن کو آگاہ کیا کہ جے یو آئی (ف) کے انٹرا پارٹی الیکشن کی مدت 7 جولائی کو مکمل ہو چکی ہے. ممبر خیبرپختونخوا نے ریمارکس دیے کہ انٹرا پارٹی کا ٹائم مکمل ہونے پر جماعت کا تنظیمی ڈھانچہ ختم ہو چکا ہے فریقین کا موقف سننے کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کردی.
واضح رہے کہ گزشتہ روز کیس کی سماعت کے دوران انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پارٹی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو آج طلب کیا تھا کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا تھا کہ جے یو آئی (ف) نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ ہی الیکشن کمیشن میں سرٹیفکیٹ جمع کروائے. واضح رہے الیکشن کمیشن نے پاکستان تحریک انصاف کے انٹرا پارٹی الیکشن کو کالعدم قرار دیتے ہوئے بلے کا انتخابی نشان واپس لے لیا تھا اس فیصلے میں کہا گیا تھا کہ تحریک انصاف نے 23 نومبر 2023 کو دیے گئے فیصلے میں کی گئی ہدایات پر عمل نہیں کیا.
الیکشن کمیشن کا کہنا تھاکہ پی ٹی آئی کے 2019 کے آئین، الیکشن ایکٹ 2017 اور الیکشن رولز 2017 کے مطابق انٹرا پارٹی الیکشنز کرانے میں ناکام رہیںبعد ازاں سپریم کورٹ نے بھی انٹرا پارٹی انتخابات نہ کروانے پر پی ٹی آئی کو بلے کے نشان سے محروم کردیا تھا جس کے باعث جماعت کے امیدواروں نے آزاد حیثیت میں الیکشن میں حصہ لیا تھا.



  تازہ ترین   
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر