واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)انتخابی بغاوت کیس میں سابق امریکی صدر اور ریپبلکن صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف نئی فرد جرم عائد کر دی گئی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق استغاثہ نے نظر ثانی شدہ فرد جرم میں چاروں پرانے الزامات عائد کیے، استغاثہ کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ پر انتخابی شکست کی تصدیق روکنے کیلئے کثیر الجہتی سازش کرنے کا الزام عائد کیا گیا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ فرد جرم عائد کرنے کیلئے کیس نئی گرینڈ جیوری کے سامنے پیش کیا گیا۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر عائد فرد جرم کا انحصار وفاقی حکومت سے باہر کے گواہوں کی شہادتوں پر ہے۔



