جمعیت علمائے اسلام کے انٹراپارٹی انتخابات‘ الیکشن کمیشن نے مولانا فضل الرحمان کو طلب کرلیا

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو انٹرا پارٹی الیکشن نہ کرانے پر کل طلب کرلیاالیکشن کمیشن کی جانب سے نثار درانی کی سربراہی میں 4 رکنی کمیشن کیس پر سماعت کرے گا. الیکشن کمیشن کی جانب سے موقف اپنایا گیا ہے کہ جمعیت علمائے اسلام (ف) نے تاحال انٹراپارٹی الیکشن مکمل نہیں کیے اورنہ ہی الیکشن کمیشن میں سرٹیفکیٹ جمع کروائے ہیں الیکشن کمیشن نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کو نوٹس جاری کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کو کل صبح 10 بجے طلب کیا ہے.

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے انتخابات میں خواتین کو 5 فیصد ٹکٹس نہ دینے پر بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ و سینئر سیاستدان سردار اختر مینگل، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صدر اسفندیار ولی اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے طلب کرلیا ہے جبکہ شکایت کندہ عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے نام دیئے جانے کے باوجود مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی سمیت حکومتی اتحاد میں شامل کسی جماعت کو طلب نہیں کیا گیا.
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیاسی جماعتوں کے سربراہان کو 4 ستمبر کو طلب کیا گیاہے الیکشن کمیشن نے جماعت اسلامی اور عوامی نیشنل پارٹی سمیت 12 سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن نے تحریک لبیک کے سعد رضوی اور پاکستان عوامی تحریک کے خرم نواز گنڈاپور کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں. الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 206 پر عمل درآمد کیس کے حوالے سے نوٹس جاری کیے، کمیشن میں کیس کی سماعت 4 ستمبر کو ہوگی 25 جولائی کو انتخابات میں خواتین کو جنرل نشست پر پانچ فیصد ٹکٹ نہ دینے کے معاملے پر الیکشن کمیشن نے سماعت ملتوی کردی تھی فروری میں خواتین کو جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹ نہ دینے پر عورت فاؤنڈیشن نے الیکشن کمیشن میں شکایت درج کرائی تھی.
عورت فاؤنڈیشن کی جانب سے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کو لکھے گئے خط میں موقف اپنایا گیا کہ پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نون، جماعت اسلامی، ٹی ایل پی اور ایم کیو ایم پاکستان خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی میں ایم کیو ایم، اے این پی اور ٹی ایل پی خواتین کو جنرل نشست پر 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہی جبکہ خیبر پختونخوا اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی اور جے یو آئی (ف) نے خواتین کو 5 فیصد نہیں دیے.
خط میں کہا گیا تھا کہ بلوچستان اسمبلی میں مسلم لیگ(ن)، ایم کیو ایم، پاکستان پیپلز پارٹی، ٹی ایل پی، جے یو آئی(ف) خواتین کو 5 فیصد ٹکٹ دینے میں ناکام رہیں خط میں کہا گیا کہ اگر یہ جماعتیں 5 فیصد ٹکٹ خواتین کو نہیں دیتیں تو وہ قانون کے تحت انتخابی نشان کے لیے اہل نہیں رہتیں چیف الیکشن سے استدعا کی گئی تھی کہ الیکشن کمیشن قانون کی خلاف ورزی کا نوٹس لے اور خلاف ورزی کرنے والی جماعتوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے.
الیکشن کمیشن کی جانب سے عورت فاؤنڈیشن کی شکایت پر جماعت اسلامی‘اے این پی‘جے یوآئی سمیت اپوزیشن سے تعلق رکھنے والی جماعتوں کو تو نوٹس جاری کردیئے گئے ہیں مگر حکمران اتحاد میں شامل دوبڑی جماعتوں مسلم لیگ نون اور پیپلزپارٹی کو جن کی مرکزکے علاوہ دوبڑے صوبوں پنجاب اور سندھ میں بھی حکومتیں ہیں انہیں طلبی کے نوٹس جاری نہیں کیئے گئے.



  تازہ ترین   
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر