ایف بی آر نے ٹیکس سکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں پر آمادگی ظاہر کردی

اسلام آباد ( نیشنل ٹائمز ) وفاقی ادارے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس سکیم میں تاجروں کی مرضی کی تبدیلیوں پر آمادگی ظاہر کردی۔ جیو نیوز کے مطابق ایف بی آر ذرائع کا کہنا ہے کہ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دینے کی ترمیم مسودے میں شامل ہے، انکم ٹیکس گوشوارے کا فارم سادہ اور آسان اردو زبان میں جاری کیا جائے گا، 10 کروڑ روپے سالانہ ٹرن اوور پر سیلز ٹیکس کا اطلاق نہ کرنے کی تجویز ہے، ایف بی آر کی جانب سے تاجروں کے لیے انکم ٹیکس ٹیبل میں ترمیم کا بھی امکان ہے، اگر تاجر تیار ہوں تو ترمیمی نوٹ فوری جاری ہو سکتا ہے۔
بتایا جارہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں اضافے اور ٹیکسوں کے نفاذ کے خلاف ملک بھر میں تاجروں کی ہڑتال جاری ہے، جماعت اسلامی اور تاجر تنظیموں کی اپیل پر کراچی سمیت ملک کے مختلف شہروں میں کاروباری مراکز بند ہیں، ہڑتال کے باعث کچھ علاقوں میں سکولز بھی بند کردئیے گئے، جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی اس ہڑتال کی حمایت کر چکے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج کے خدشے کے باعث ریڈ زون کے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کردیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت کے مختلف کاروباری مراکز میں تاجروں کی شٹر ڈاؤن ہڑتال ہے، آبپارہ مرکز، جی نائن کراچی کمپنی سمیت مختلف علاقوں میں دکانیں بند ہیں، آل پاکستان انجمن تاجران سندھ نے بھی شٹرڈاؤن ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے، سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں کاروبار مکمل بند رہے گا جب کہ پشاور میں بھی تاجروں کی جانب سے مختلف بازار بند رکھے گئے ہیں۔
اسی طرح راولپنڈی میں بجلی کے بھاری بلوں اور ٹیکسوں کے خلاف تاجروں کی ہڑتال ہے، شہر کے بڑے تجارتی مراکز، شاپنگ مالز، مارکیٹس، ہول سیل، آڑھت منڈیاں بند ہیں تاہم بیکرز، سویٹس، کریانہ، میڈیکل اسٹورز اور پیٹرول پمپ کھلے ہیں، شہر میں تعلیمی ادارے اور ڈسٹرکٹ کچہری بھی کھلے ہیں، مختلف علاقوں میں پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے، ملتان، لاہور، کوئٹہ، گوجرانوالہ، فیصل آباد، گجرات، سرگودھا، بہاولپور، ساہیوال، ہرنائی، مالاکنڈ ڈویژن اور ملک کے دیگر چھوٹے بڑے شہروں میں بھی ہڑتال کی گئی ہے۔



  تازہ ترین   
کانگریس رکن نے امریکی فضائیہ کے 39 طیارے تباہ ہونے کا اعتراف کر لیا
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر