تاجروں کی ملک میں ٹیکسوں اور مہنگی بجلی کے خلاف آج شٹر ڈاؤن ہڑتال

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) تاجربرادری کی جانب سے ٹیکسوں اور مہنگی بجلی کے خلاف ملک بھر میں شٹرڈاؤن ہڑتال جاری ہے اسلام آباد کی انتظامیہ نے احتجاج کے پیش نظر ریڈ زون کی طرف جانے والے راستوں کو کنٹینر رکھ کر بند کر دیا ہے ہڑتال کی کال سے قبل تاجروں کے نمائندوں نے گزشتہ روز فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیئرمین ایف بی آر راشد محمود اور ان کی ٹیم سے اپریل میں نافذ ہونے والی تاجر دوست سکیم اور حال ہی میں نوٹیفائیڈ ٹیکس کی شرحوں کے حوالے سے اپنی ناراضگی کا اظہار کیا.

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ نے اپنے تمام ارکان پر زور دیا ہے کہ وہ آج اپنے کاروبار بند کرکے ہڑتال کی مکمل حمایت کریں کراچی کی سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر محمد کامران اور کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے. نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینٹرل ایسوسی ایشن آف تاجران پاکستان کے صدر کاشف چوہدری نے اعلان کیا کہ حکومت کے فیصلے کے خلاف عوامی ریفرنڈم کے طور پر تاجر برادری مکمل ہڑتال کرے گی.
امیر جماعت اسلامی پاکستان نے گذشتہ شام پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا تھا کہ ملک کے چند بڑے کاروباری گروپوں کے تحت چلنے والے نجی بجلی گھروں کو سالانہ کئی سو ارب روپے کی کپیسیٹی پیمنٹس ہوتی ہیں جن کے ساتھ معاہدہ اگر ختم کر دیا جائے تو پورے ملک میں بجلی کی قیمتیں آدھی ہو جائیں گی. دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے انہوں نے کہا کہ اگر آپ چاہتے ہیں کہ یہ ناجائز ٹیکس یہ ناجائز حکومت ہم پر نہ لگائے اگر آپ بجلی کے بلوں سے آزادی ملے اگر آپ چاہتے ہیں کہ مہنگائی سے آزادی ملے اگر آپ چاہتے ہیں ملک کی معیشت اچھی ہو اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے کاروبار کی ترقی ملے تو 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کریں.
کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر افتخار احمد شیخ نے اپنے ویڈیو بیان میں چیمبر کے تمام ممبران کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کریں اور اپنے کاروبار مکمل طور پر بند رکھیں تاکہ حکومت کو فوری طور پر متنازع ”تاجر دوست سکیم“ واپس لینے کے ساتھ ساتھ بجلی کے بھاری بلوں اور دیگر ٹیکسوں کو کم کرنے کے لیے مجبور کیا جاسکے.
افتخار احمد شیخ نے کہا کہ رجسٹرڈ اور غیر رجسٹرڈ تاجروں اور دکانداروں کو 60 ہزار روپے ماہانہ کے بھاری ایڈوانس ٹیکس کا مطالبہ کرنے کے لیے نوٹس دینا انتہائی غیر منصفانہ ہے جو کہ تمام مارکیٹوں میں ہراساں کرنے کا سبب بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ اس طرح کا ناقابل برداشت حد تک زیادہ ٹیکس پورے شہر کے 80 فیصد سے زیادہ دکاندار برداشت نہیں کر سکتے اگرچہ یہ یقین دہانی کرائی گئی تھی کہ محض ایک ہزار سے 12 سو روپے تک کا ٹیکس عائد کیا جائے گا لیکن ایف بی آر 60 ہزار کا مطالبہ کر رہا ہے جس کی کراچی چیمبر شدید مذمت کرتا ہے.
افتخار شیخ نے کہا کہ ہم ایک بار پھر حکومت سے پرزور اپیل کرتے ہیں کہ وہ ”تاجر دوست سکیم“ کو فوری طور پر کم از کم تین ماہ کے لیے موخر کرے اور تمام سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جائے تاکہ متنازع سکیم کو حقیقی معنوں میں دوستانہ بناکر اسے پورے ملک کے وسیع تر مفاد میں لاگو کیا جائے. آج ہونے والی اس ہڑتال کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی اور ناجائز ٹیکسز نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں.
پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر عرفان سلیم نے تاجروں کی جانب سے بے جا ٹیکسز ، مہنگی بجلی ، لوڈ شیڈنگ اور آئی پی پی کپیسٹی سرچارج کے خلاف آج پشاور میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا اپنے ایک بیان میں عرفان سلیم کا کہنا تھا کہ تاجروں کے مطالبات جائز اور حل طلب ہیں اسی لیے پی ٹی آئی پشاور کے جنرل سیکرٹری ملک شہاب ایڈووکیٹ اور دیگر کارکنوں کے ہمراہ تاجروں کی ہڑتال اور پشاور میں مرکزی اجتماع میں ان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے بھرپور شرکت کریں گے.
ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا میں بھی تاجر تنظیموں اور جماعت اسلامی کی کال پر مہنگائی کے خلاف تمام چھوٹے بڑے کاروباری مراکز بند ہیں صوبے میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شٹر ڈاؤن ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا گیا ہے. پشاور کی مصروف مارکیٹیں جن میں خیبر بازار اور صدر بازار بھی شامل ہیں بند ہیں سبزی اور فروٹ منڈیوں کی تاجر انجمنوں نے بھی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے اور آج پھل اور سبزی منڈیاں بھی بند ہیں خیبر پختونخوا تاجر اتحاد کے صدر مجیب الرحمان نے بتایا کہ ملک میں جاری مہنگائی نے عوام کا جینا مشکل کردیا ہے جبکہ اسی مہنگائی کی وجہ سے کاروباری لوگ بھی پریشان ہیں.
انہوں نے بتایا کہ آج کی ہڑتال حکومت کی تاجر دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف ایک مہم کا آغاز ہے کیونکہ ہم نے کئی بار حکومتی نمائندوں کو سمجھایا ہے کہ مہنگائی کی طوفان پر قابو پایا جائے لیکن ایسا نہ ہو سکا مجیب الرحمان نے بتایا کہ آج صوبہ بھر سمیت صوبے کے دارالحکومت پشاور میں تمام چھوٹے بڑے کاروبار بند ہیں جس سے ہمیں نقصان بھی ہو رہا ہے لیکن عوام کے خاطر آج ہم نے ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے.
جماعت اسلامی نے ملک میں جاری مہنگائی کے خلاف اسلام آباد میں کئی دنوں تک دھرنا دیا تھا اور لیکن حکومی وعدوں اور مذاکرات کے بعد دھرنا موخر کر دیا تھا تاہم بجلی قیمتوں میں کمی نہ کرنے کی وجہ سے جماعت اسلامی نے آج ایک بار پھر شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کیا تھا اور ملک بھر میں جماعت اسلامی کی کال کی حمایت کی گئی ہے.



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر