ایران کا غزہ میں اسرائیلی جرائم کے خلاف مسلم ممالک سے اظہار یکجہتی کا مطالبہ

تہران (نیشنل ٹائمز) ایران کے صدر مسعود پز شکیان نے مسلم ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو غزہ میں جرائم اور نسل کشی روکنے پر مجبور کرنے کیلئے مشترکہ اقدامات کریں۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق انہوں نے یہ اپیل ایران کے دورے پر آئے ہوئے قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی کے ساتھ تہران میں بات چیت کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ مسلم ریاستیں اور وہ تمام ممالک جو بین الاقوامی قوانین اور فریم ورک کے پابند ہیں ایک ساتھ کھڑے ہیں اور وہ مشترکہ اقدامات کے ذریعے اسرائیل اور اس کے حامیوں کو اسرائیلی اقدامات کو لگام دینے اور غزہ میں اس کے جرائم اور نسل کشی کو روکنے پر مجبور کرسکتے ہیں۔ غزہ میں جنگ بندی کے حصول کے لیے قطر کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ میں تمام بین الاقوامی قوانین کی مسلسل خلاف ورزی کی جا رہی ہے لیکن انسانی حقوق کی وکالت کرنے کا دعوی کرنے والے ممالک نے ان جرائم کے سامنے خاموش رہنے کا انتخاب کیا اور یہاں تک کہ تشدد کرنے والوں کی حمایت بھی کی ہے۔ نیم سرکاری خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق ایرانی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف محمد باقری نے بھی اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ فلسطینی رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل بدلہ یقینی ہے۔ باقری نے کہا کہ ایران ہنیہ کے قتل کا بدلہ لینے کا فیصلہ خود کرے گا الگ اور آزادانہ طور پر کارروائی کرے گا۔ انہوں نے تہران میں حماس کے سربراہ کے بزدلانہ قتل کو ناقابل فراموش واقعہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایران دشمن کے میڈیا کی اشتعال انگیزی کے جال میں نہیں پھنسے گا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر