بلوچستان: مستونگ میں دہشتگردوں کی لیویز تھانے پر قبضے کی کوشش ناکام

مستونگ (نیشنل ٹائمز) بلوچستان کے ضلع مستونگ میں دہشتگردوں کی لیویز تھانے پر قبضے کی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔لیویز حکام کے مطابق مستونگ کے علاقے بدرنگ میں مسلح افراد نے لیویز تھانے پر قبضے کی کوشش کی، اور تھانے کے اطراف میں فائرنگ کی گئی۔

لیویز حکام نے بتایا کہ لیویز اور سیکیورٹی فورسز نے فوراً جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں حملہ آور فرار ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔علاقے اور قومی شاہراہ پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی، جبکہ ٹریفک بحال ہے، حملے کے دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کی گئی دہشتگردانہ کارروائیوں میں 39 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر