5 نئی تحصیلوں کا قیام، لاہور کو 10 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا

لاہور (نیشنل ٹائمز) 5 نئی تحصیلوں کا قیام، لاہور کو 10 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا،صوبائی دارالحکومت کی 5 نئی تحصیلوں کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا، تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے انتظامی معاملات بہتر بنانے کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے اہم قدم اٹھایا گیا ہے۔
آبادی کے لحاظ سے ملک کے دوسرے بڑے شہر لاہور میں گزشتہ چند برسوں کے دوران آبادی میں اضافے کی وجہ سے مسائل میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ آبادی میں اضافے کے ساتھ ساتھ لاہور شہر کا پھیلاو بھی جاری ہے۔ اس تمام صورتحال میں پنجاب کی سابقہ حکومتوں کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کے انتظام کو بہتر کرنے کیلئے شروع کیے گئے اقدامات موجودہ صوبائی حکومت نے بھی جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور شہر کو اب تحصیلوں میں اضافہ کر کے انتظامی طور پر 10 حصوں میں تقسیم کر دیا گیا ہے۔ صوبائی دارالحکومت کی تحصیلوں کی کل تعداد 5 سے بڑھا کر 10 کر دی گئی ہے۔ وزیر اعلی پنجاب نے لاہور کی نئی پانچ تحصیلوں کی منظوری دی تھی جس کے بعد تحصیلوں میں اضافے کا نوٹفکیشن بورڈ آف ریونیو نے جاری کردیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق پانچ نئی تحصیلوں کیلئے 5 اسسٹنٹ کمشنرز کی خدمات کمشنر لاہور کے سپرد کی گئی ہیں۔
نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ نئی پانچ تحصیلوں میں نشتر ، واہگہ ، اقبال ٹاون ، راوی اور صدر شامل ہیں جبکہ اس سے قبل رائیونڈ ، ماڈل ٹاون ،لاہور کینٹ ، لاہور سٹی اور شالیمار تحصیلیں تھیں۔ نوٹی فکیشن کے اجرات کے بعد تحصیلوں کے اعتبار سے لاہور صوبہ پنجاب کا سب بڑا شہر بن گیا۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر