اسرائیلی وزیرقومی سلامتی کے مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کے مطالبے پر سعودی عرب کی مذمت

ریاض(نیشنل ٹائمز) سعودی عرب نے قابض اسرائیل کی حکومت کے قومی سلامتی کے وزیرایتمار بن غفیر کی جانب سے مسجد اقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ قائم کرنے کے مطالبے سے متعلق بیان کی مذمت کی ہے وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ مملکت شدت پسندی پر مبنی اس بیان کو اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کی مسلسل اشتعال انگیزی کو یکسر مسترد کرتی ہے بیان میں زور دیا گیا کہ مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کیا جائے.

سعودی عرب نے ایک بار پھر عالمی برادری سے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ برادر فلسطینی عوام کو درپیش انسانی المیے کی روک تھام کرے علاوہ ازیں بین الاقوامی قوانین اور قرار دادوں کی مسلسل خلاف ورزیوں پر اسرائیلی ذمے داران سے پوچھ گچھ کے لیے سنجیدہ طریقہ کار کو فعال بنائے. بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ان انتہا پسندانہ اور اشتعال انگیز بیانات اور دنیا بھر میں مسلمانوں کے خلاف جاری اشتعال انگیزی کو واضح طور پر مسترد کیا ہے سعودی وزارت خارجہ نے مسجد اقصیٰ کی تاریخی اور قانونی حیثیت کا احترام کرنے کی ضرورت کا اعادہ کیا ہے.
اسرائیلی قومی سلامتی کے وزیرایتمار بن غفیر نے کہا تھا کہ وہ مسجد الاقصیٰ میں یہودی عبادت گاہ تعمیر کریں گے، ان کے اس بیان پر اردن فلسطینی حکومت اور حماس نے بھی ردعمل دیا تھا بن غفیر نے اس مقام پر یہودیوں کے عبادت کرنے کی حکومت کی دیرینہ پابندی کو بار بار نظر انداز کیا ہے آرمی ریڈیو سے گفتگو میں کہا کہ اگر یہ ممکن ہوا تو وہ الاقصی کے احاطے میں ایک یہودی عبادت گاہ تعمیر کریں گے جسے یہودی ٹیمپل ماؤنٹ کے نام سے جانتے ہیں مسجد اقصیٰ اسلام کا تیسرا مقدس ترین مقام اور فلسطینی قومی شناخت کی علامت ہے بن غفیر نے انٹرویو میں کہا کہ اگر میں کچھ بھی کر سکتا ہوں تو میں اس مقام پر اسرائیلی پرچم لگا دوں گا.
اسرائیلی حکام کی جانب سے یہودیوں اور دیگر غیر مسلموں کو اسرائیل کے زیر قبضہ مشرقی بیت المقدس کے احاطے میں مقررہ اوقات کے دوران جانے کی اجازت ہے لیکن انہیں وہاں عبادت کرنے یا مذہبی علامتوں کی نمائش کرنے کی اجازت نہیں ہے حالیہ برسوں میں بن غفیر جیسے سخت گیر مذہبی قوم پرستوں کی جانب سے الاقصیٰ احاطے میں ان پابندیوں کی مسلسل خلاف ورزی کی گئی ہے جس پر بعض اوقات فلسطینیوں کی جانب سے سخت رد عمل سامنے آتا ہے.
مسجد اقصیٰ کے احاطے کا انتظام اردن کے زیر انتظام ہے لیکن اس مقام تک رسائی اسرائیلی سکیورٹی فورسز کے کنٹرول میں ہے بن غفیر نے آرمی ریڈیو کو بتایا کہ یہودیوں کو احاطے میں عبادت کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے اردن نے بن غفیر کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد الاقصٰی مسلمانوں کے لیے مخصوص عبادت گاہ ہے اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان قدا نے ایک بیان میں کہا کہ الاقصیٰ اور مقدس مقامات مسلمانوں کے لیے مخصوص عبادت گاہ ہیں.
انہوں نے کہا کہ اردن مقدس مقامات پر حملوں کو روکنے کے لیے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا اور مقدس مقامات پر حملوں کے خلاف بین الاقوامی عدالتوں میں کارروائی کے لیے ضروری قانونی فائلیں تیار کر رہا ہے فلسطینی صدر محمود عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے خبردار کیا ہے کہ الاقصیٰ اور مقدس مقامات ایک سرخ لکیر ہیں جسے ہم بالکل چھونے کی اجازت نہیں دیں گے حماس نے کہا ہے کہ اسرائیلی وزیر کا بیان خطرناک ہے رواں ماہ کے اوائل میں بن غفیر نے اعلان کیا تھا کہ انہوں نے احاطے میں عبادت کی ہے جس کی متعدد بااثر اسرائیلی ربیوں سمیت بڑے پیمانے پر مذمت کی گئی ہے اس مقام کے حالیہ دورے کے دوران بن غفیر نے ایک ویڈیو بیان فلمایا جس میں انہوں نے غزہ میں کسی بھی فائر بندی کی مخالفت کا اعادہ کیا.



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر