سوڈان، ڈیم ٹوٹنے سے 30 افراد ہلاک، 20 دیہات صفحۂ ہستی سے مٹ گئے

ابو حمدان (نیشنل ٹائمز) سوڈان میں ڈیم منہدم ہونے سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ، پانی کے ریلے نے 20 دیہات صفحۂ ہستی سے مٹا دیئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سوڈان کی مشرقی بحیرۂ احمر میں ارباط ڈیم منہدم ہو گیا جس کے نتیجے میں پانی قریبی دیہاتوں میں داخل ہو گیا، اور متعدد لوگوں کو اپنے ساتھ بہا کر لے گیا۔اقوام متحدہ کے مطابق ڈیم سے نکلنے والے پانی نے 20 دیہات صفحۂ ہستی سے مٹا دیئے ۔ ارباط ڈیم پھٹنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہو گئے۔

سوڈان کی مرکزی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پھنسے ہوئے لوگوں کی مدد کے لیے علاقے میں وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ سیلابی پانی میں کم از کم4افراد ہلاک ہوئے ہیں لیکن انہوں نے اس بات کا تخمینہ نہیں لگایا کہ کتنے لاپتہ ہیں۔تاہم ایک مقامی عہدیدار نے سوڈانی نیوز سائٹ کو بتایا کہ ان کے خیال میں کم از کم 60 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

بحیرۂ احمر کی ریاست کے آبی وسائل کے سربراہ عمرو عیسیٰ طاہر نے کہا کہ بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔سوڈانی خبر رساں ادارے نے بتایا کہ 100 سے زائد افراد لاپتہ ہیں اور بہت سے دیگر دیہاتی بڑھتے ہوئے پانی سے بچنے کے لیے پتھریلی پہاڑیوں کی چوٹیوں پر چڑھ گئے ہیں۔ پورٹ سوڈان کے شمال میں 40 کلومیٹر (25 میل) کے فاصلے پر ابو حمدان شہر میں واقع اس ڈیم سے بحیرۂ احمر کے شہر کو پینے کا پانی فراہم کیا جاتا تھا۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر