مولانا فضل الرحمان نے بھی 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے امیر مولانا فضل الرحمان کی جانب سے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کا اعلان کر دیا گیا ہے ‘مولانا فضل الرحمان نے ایک بیان میں ہڑتال کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم تاجروں کی کل ملک بھر میں ہونے والی ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں‘مہنگائی اور ناجائز ٹیکس نے عوام کا جینا دو بھر کردیا ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حکم پر بنے بجٹ نے عوام کے منہ سے نوالا چھین لیا ہے، کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں جے یو آئی بزنس فورمز اس ہڑتال میں بھر پور حصہ لیں قبل ازیں نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا تھا کہ 28 اگست ملک گیر شٹر ڈاؤن ہڑتال ہوگی عوام کا فیصلہ ہے. انہوں نے کہا کہ بجلی‘ پیٹرول‘ ٹیکسز اور آئی پی پیز سے تنگ عوام ہڑتال کریں گے‘شٹرڈاؤن ہڑتال عوام کو ریلیف دلانے کا فیصلہ کن مرحلہ ہے۔
یاد رہے کہ 16 اگست کو تاجر برادری نے اعلان کیا کہ وہ بھاری ٹیکسز‘ مہنگی بجلی اورایف بی آر کی تاجر دوست اسکیم کے خلاف 28 اگست کو ملک گیر ہڑتال کریں گے. اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر مرکز تنظیم تاجران پاکستان محمد کاشف چوہدری صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ اور دیگر راہنماؤں نے کہا تھا کہ 28 اگست کو ملک بھر کے تاجر مکمل شٹر ڈاؤن کریں گے۔
واضح رہے کہ 22 اگست کو امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے بھی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بجلی‘ گیس کے بلوں میں اضافے اور فیول ایڈجسٹمنٹ جیسے ٹیکسز کے خلاف عوامی مہم چلا رہے ہیں یہ اقدامات تاجروں کو تباہ کرنے والے ہیں پہلے مرحلے میں 28 اگست کو مکمل شٹرداؤن ہڑتال کی جائے گی اس کی کال تاجروں کی بڑی بڑی تنظیموں نے بھی دی ہے. حافظ نعیم الرحمان نے کہا تھا کہ ہماری جماعت عوام کی ترجمانی کررہی ہے اور ہم نے ایک تاریخ پر اگر اتفاق کیا ہے تو اس پر ہڑتال ہوگی لوگوں سے رابطہ جماعت اسلامی کے کارکن کریں گے اور یہ معاملہ ایسا ہے جس پر پورا پاکستان مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کرے گا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر