غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس نے اسرائیل کی نئی شرائط مسترد کر دیں

غزہ (نیشنل ٹائمز) فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کی غزہ جنگ بندی معاہدے بارے نئی شرائط کو مسترد کردیا ہے،قاہرہ میں امریکا، مصراور قطرکی ثالثی میں ہونے والے غزہ جنگ بندی معاہدے کے سلسلے میں حماس نے جنگ بندی معاہدے کی نئی اسرائیلی شرائط کو مسترد کیا،حماس کے رہنما اسامہ حمدان نے کہا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں، اسرائیل کی دی گئی نئی شرائط کو مسترد کرتے ہیں، جنگ بندی کے معاہدے فوری کرانے کی امریکا کی باتیں غلط اور انتخابی مقاصد کے لئے ہیں،عالمی میڈیا کے مطابق حماس کا وفد قاہرہ میں مصری اور قطری ثالث کاروں سے بات چیت کے بعد دوحہ واپس چلا گیا، رپورٹ کے مطابق اسرائیل نے غزہ جنگ بندی پر حالیہ بات چیت میں غزہ مصر بارڈر کے قریب قبضہ برقرار رکھنے کی شرط رکھی ہے، اس کے علاوہ جنگ بندی کے آغازپربے گھر فلسطینیوں کی سکریننگ بھی شرائط میں شامل ہے،دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ جولائی میں منظور کی جانے والی جنگ بندی تجاویز پر قائم ہیں۔



  تازہ ترین   
قومی اسمبلی میں وزیر اعظم اور مولانا فضل الرحمان کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ
امریکہ-ایران جنگ بندی ہوگئی، 60 دنوں میں مستقل معاہدے کی امید ہے، وزیراعظم شہباز شریف
آبنائے ہرمز عالمی گزر گاہ، کوئی ٹول ٹیکس وصول نہیں کر سکتا: امریکا کا واضح پیغام
امریکی سینیٹ نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی روکنے کی قرار داد منظور کر لی
صدر مملکت کا سفارتکاری، مکالمے اور تعاون کو فروغ دینے پر خواتین کو خراجِ تحسین
منجمد فنڈز سے امریکی زرعی مصنوعات کی خریداری کوئی لازمی شرط نہیں، ایران
ایران کا میزائل پروگرام کسی بھی مرحلے پر مذاکرات کا حصہ نہیں رہا: وزیراعظم
ٹرمپ کے قریبی اتحادیوں کی اسرائیل کو اعتماد میں لینے کی کوشش





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر