’اپنی گاڑی اپنی پہچان‘ پنجاب حکومت نے خصوصی نمبرپلیٹ سکیم متعارف کرادی

لاہور (نیشنل ٹائمز) حکومتِ پنجاب نے ’اپنی گاڑی اپنی پہچان، اپنی نمبر پلیٹ‘ کے عنوان سے نئی سکیم کا اجراء کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق نئی سکیم کے تحت اب پنجاب کے شہری اپنی مرضی کے ہندسوں، اپنے کسی پیارے کے نام یا اپنی کمپنی کے نام پر مشتمل خصوی نمبر پلیٹ بنواسکیں گے، اس حوالے سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکومت پنجاب نے پہلی بار گاڑی کی نمبر پلیٹس کے اجراء کا انقلابی قدم اٹھایا ہے، پنجاب گورنمنٹ سے منظور شدہ اور پرونشل موٹروہیکل آرڈیننس 1965ء کے تحت باقاعدہ لائسنس کے ساتھ آپ اپنی نمبر پلیٹ میں کوئی پیغام دیں، کسی شخصیت یا مقصد سے منسلک کریں یا کوئی اور جدید انداز اپنائیں اور اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ کو اپنی پہچان بنائیں۔
بتایا گیا ہے کہ ’اپنی گاڑی اپنی پہچان، اپنی نمبر پلیٹ‘ کے عنوان سے شروع کی جانے والی سکیم 3 طرح کی کیٹیگریز درج کی گئی ہیں، پہلی کٹیگری کو پلاٹینم کا نام دیا گیا ہے جس کے تحت آپ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر زیادہ سے زیادہ 8 الفاظ درج کروا سکتے ہیں اس کے لیے آپ اپنی مرضی سے اپنا نام، اپنے بیٹے یا بیٹی یا کسی بھی پیارے کا نام لکھوا سکتے ہیں۔

معلوم ہوا ہے کہ دوسری کٹیگری کو کارپوریٹ کا نام دیا گیا ہے جس میں آپ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر اپنی کمپنی کا نام درج کروا سکتے ہیں، اس میں الفاظ کی تعداد کی کوئی قید نہیں رکھی گئی جب کہ تیسری گولڈ کیٹیگری میں آپ اپنی گاڑی کی نمبر پلیٹ پر اپنے یا اپنے کسی پیارے کے نام کے ساتھ ہند سے بھی لکھوا سکیں گے، اس کے لیے شرط یہ ہے کہ آپ کی گاڑی کے پسندیدہ نمبر میں 3 ایلفابیٹ اور 3 ہی ہند سے ہونے چاہیں، اس سلسلے میں مزید معلومات کے لیے شہری صوبہ پنجاب کے محکمہ ایکسائز سے رابطہ کرسکتے ہیں۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر