کاؤنٹ ڈاؤن کے 28 دن رہ گئے، اگر آئی پی پیز کو لگام نہ ڈالی گئی تو چھوڑیں گے نہیں، نعیم الرحمان

لاہور (نیشنل ٹائمز) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ 28 اگست کو ملک گیر شٹرڈاؤن کی مکمل حمایت کرتے ہیں، کاؤنٹ ڈاؤن کے 28 دن باقی رہ گئے ہیں اگر آئی پی پیز کو لگام نہ ڈالی گئی تو چھوڑیں گے نہیں، حقوق کے لیے پوری قوم کو یک جان ہونا پڑے گا اسی صورت حکمرانوں کی لوٹ مار رکے گی، میں ن لیگ، پی پی اور ان کے اتحادیوں کو بتانا چاہتا ہوں کہ عوام کو ریلیف دینا پڑے گا، پنجاب میں دوماہ کے لیے 14 روپے یونٹ کمی مونگ پھلی کا دانہ ہے، نواز شریف بادشاہ سلامت بن کر بجلی بل کم کرنے کے اعلان کی بجائے قوم کو بتائیں کہ کیپسٹی چارجز کی مد میں کتنے روپے کھائے ہیں۔
منصورہ میں ڈپٹی سیکریٹری جنرل اظہر اقبال حسن، سیکرٹری اطلاعات قیصر شریف اور ڈائیریکٹر ڈیجیٹل میڈیا سیل سلمان شیخ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ظالمانہ نظام اور مسلط طبقہ کی اجارہ داری ختم کیے بغیر ملک آگے نہیں بڑھ سکتا، عوام کو ریلیف دینے، نوجوانوں کو منظم کرنے اور کرپٹ سسٹم کے خلاف جدوجہد کے لیے جماعت اسلامی نے حق دو عوام کو از سر نو منظم کیا ہے، قومی ایجنڈا تشکیل دے کر رابطہ عوام مہم کا یکم ستمبر سے آغاز کررہے ہیں۔

امیر جماعت کا کہنا ہے کہ سیاسی پارٹیوں میں مفادات کی لڑائی جاری ہے، کسی کو ایکسٹینشن کرانی ہے، کوئی نہ جیتی ہوئی سیٹیں حاصل کرنے کے لیے جوڑ توڑ کررہا ہے، عوام کو بجلی بلوں پر ریلیف دلانے سے لے کر آئی پی پیز اور آئی ٹی سیز کے تسلط کے خلاف کوئی بات نہیں کررہا۔ گیس کا بحران سر پر کھڑا ہے، بجلی بل بم بن چکے ہیں، تنخواہ دار ٹیکس بوجھ میں دب چکا ہے لیکن سیاسی پارٹیاں اقتدار کے لیے ازسر نو صف بندیاں کررہی ہیں، عوام نے رواں برس آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کی مد میں دو ہزار ارب دینے ہیں، ان آئی پی پیز کو بنانے اور چلانے والوں میں یہ ساری جماعتیں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پی پی، ن لیگ، ق لیگ اور پی ٹی آئی حکومتوں نے آئی پی پیز کو کیپسٹی چارجز کے علاوہ انکم ٹیکس میں بھی ہزاروں ارب کی چھوٹ دی، سب کی حکومتیں 40 خاندانوں کے لیے ہزاروں ارب کی مراعات کا اعلان کرتی ہیں جبکہ عوام اور تنخواہ دار عذاب میں مبتلا ہیں، آئی پی پیز اپنی انوسٹمنٹ سے کئی گنا زیادہ وصول کرچکی ہیں، ناکارہ پلانٹ، ناانصافی پر مبنی اور ایکسپائری معاہدے ختم کیے جائیں، حکمران پارٹیاں اس لیے بات نہیں کرتیں کہ ساری شریک جرم ہیں، سب چپ ہیں مگر جماعت اسلامی خاموش نہیں رہے گی، ان کا پیچھا کریں گے، دھرنا دیا، اس کے بعد میں مسلسل جدوجہد کرہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ نام نہاد تاجر دوست حکومتی مہم تاجروں کوبراساں کرنے کے لیے ہے، ایف بی آر میں سیکڑوں ارب کی کرپشن ہے، تاجر ٹیکس دینے کے لیے تیار ہیں، سہل نظام متعارف کرایا جائے، جاگیرداروں پر ٹیکس لگایا جائے، ملک میں سیاسی قیدی بنانے کا سلسلہ بھی ختم ہو، موجودہ مسلط پارٹیاں فارم 47 کی پیداوار ہیں، ظلم کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کے سامنے ہزار رکاوٹیں ہیں، جامع اصلاحات کے لیے قومی جدوجہد کا آغاز کررہے ہیں، حالیہ معاہدہ پر عملدرامد کے لیے بھی کانٹ ڈان جاری ہے، حکومت کے پاس اٹھائیس دن رہ گئے۔
انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی قیام پاکستان سے لے کر آج تک دین، ملک و ملت کے دفاع، نظریاتی تحفظ اور عوام کی خدمت کے لیے جو خدمات سرانجام دی ہیں کسی سے مخفی نہیں، قانون سازی، سیاسی مزاحمت، اخلاق و کردار کے عملی مظاہرہ، معاشرتی خرابیوں کے سامنے بند باندھنے کی جدوجہد میں بھی جماعت اسلامی سرفہرست نظر آتی ہے، تعلیمی اداروں میں معاشرتی برائیوں اور طلبا و تعلیم کی بہتری کی جدوجہد میں اسلامی جمعیت کا نمایاں و تاریخی کردار ہے، ہم نے لٹریچر کا مقابلہ لٹریچر، دلیل کا مقابلہ دلیل سے کیا۔
امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیشں میں مکتی باہنی اور بھارتی افواج کے لیے لڑائی ہو یا حسینہ واحد کی پندرہ سالہ فاشسٹ حکومت کا مقابلہ، جماعت اسلامی نے خون سے تاریخ لکھی، اسی طرح پاکستان میں ظالمانہ نظام اور انگریزوں کے وفادار کالے انگریزوں اور چند خاندانوں کے تسلط کے خلاف جدوجہد میں بھی جماعت اسلامی ڈٹ کر کھڑی ہے، جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کے موقع ہر ہم جماعت اسلامی کے تمام شہدا اور کارکنان کی جدوجہد کو سلام پیش کرتے ہیں۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر