خیبرپختونخوا حکومت کا تمام اضلاع میں دینی مدارس کو مفت سولر سسٹم کی فراہمی کا فیصلہ

پشاور (نیشنل ٹائمز) خیبرپختونخوا حکومت نے دینی تعلیم کے فروغ اور طلباء کو دینی تعلیم کی طرف راغب کرنے کیلئے صوبے بھر بشمول ضم شدہ قبائلی اضلاع کے ایک ہزار سے زائد دینی مدارس میں مفت سولرسسٹم کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات کی روشنی میں محکمہ اوقاف ومذہبی امور خیبرپختونخوا جلد ہر ضلع میں دینی مدارس کو شمسی توانائی پر منتقل کرنے کیلئے صوبے بھر میں محکمہ توانائی کے تعاون سے سروے کا آغاز کرے گا۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ اوقاف کی درخواست پر سیکریٹری توانائی و برقیات نثاراحمد خان کی زیرصدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت رجسٹرڈ دینی مدارس کی سولرائزیشن کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سیکریٹری اوقاف و مذہبی امور عادل صدیق، پراجیکٹ ڈائریکٹرسولرائزیشن انجینئراسفند یار خان موسیٰ زئی اور سینئر پلاننگ آفیسر انجینئر لقمان حکیم نے شرکت کی۔

اجلاس میں سیکرٹری اوقاف عادل صدیق نے بتایا کہ ڈائریکٹرجنرل مذہبی تعلیم حکومت پاکستان کی مشاورت سے سروے کے بعد صوبے بھر میں رجسٹرڈ دینی مدارس کو مفت سولر سسٹم کی فراہمی کے لیے محکمہ توانائی وبرقیات کے تعاون سے منصوبے پر جلد کام کا آغازکیا جائے گا اور ہر مدرسے کو ضرورت کے مطابق سولرسسٹم فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر سیکرٹری توانائی نثاراحمد خان نے متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت جاری کی کہ محکمہ اوقاف ومذہبی امور کے ساتھ مل کر سروے کرکے منصوبے کا پی سی ون تیار کیا جائے تاکہ منصوبے پر فوری طورپر عملی کام کاآغازکیا جائے، انہوں نے منصوبے کی بروقت تکمیل کے لئے محکمہ اوقاف کی طرف سے فنڈز کی بروقت فراہمی کو یقینی بنانے اور ہر ضلع کے تناسب سے رجسٹرڈ دینی مدارس کی سولرائزیشن کے لئے لسٹیں مرتب کرکے فراہم کرنے پر زور دیا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر