پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی 7 میں سے 2 سب میرین کیبلز میں خرابی آئی

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی سات میں سے دوسب میرین کیبلز میں خرابی کی وجہ سے انٹرنیٹ کی رفتار سست روی کا شکار ہے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں انٹرنیٹ کی سست روی اور ڈی گریڈیشن کا معاملے پر اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جس کے تحت پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطح پر ملانے والی 7 میں سے 2 سب میرین کیبلز میں خرابی آئی، ایک کیبل کو ایران ، قطرمیں ری راؤٹنگ سے 250جی کی بندش کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری سب میرین کیبل بھی کراچی کے قریب خراب ہے۔ صارفین کیلئے آپریٹرزدیگردستیاب کیبلزپر ٹریفک کو دوبارہ راؤٹ کررہے ہیں۔ متعلقہ ٹیمیں انٹرنیٹ کی خرابی دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کررہی ہیں، انٹرنیٹ رفتار معمول پر آنے تک صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں ۔

دوسری جانب ملک بھر میں انٹرنیٹ کی بندش اور فائر وال کی تنصیب کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا گیا۔

درخواست جوڈیشل ایکٹیوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر کی گئی، درخواست میں وفاقی حکومت، پی ٹی اے سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ کی بندش سے کاروبار حتی کہ ہر شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی کہ وفاقی حکومت کا انٹرنیٹ بند کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ملک میں انٹرنیٹ کو مکمل اور فوری بحال کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں۔



  تازہ ترین   
پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان ’مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے پا گیا
آزاد کشمیر انتخابات کا تیسرا مرحلہ، پونچھ اور پلندری میں پولنگ ملتوی
ترک صدر آج سعودیہ پہنچیں گے، شہباز شریف، محمد بن سلمان سے ملاقات طے
خیبرپختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 10 خارجی ہلاک
عدالت نے ایل پی جی کمپنیوں کی اضافی پریمیم وصولی فوری روک دی
سلامتی کونسل کی جانب سے سوات میں دہشت گرد حملے کی مذمت
تحریک انصاف کو مذاکرات کی کوئی دعوت نہیں دی، ایاز صادق کا مؤقف
تھائی لینڈ میں سکول میں فائرنگ سے 9 افراد ہلاک، 15 زخمی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر