عمران خان نے ایک بار پھر آئین و قانون کی پاسداری کی ہے، علی امین گنڈاپور

صوابی (نیشنل ٹائمز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورانے کہا ہے کہ عمران خان نے ایک بار پھر آئین و قانون کی پاسداری کی ہے،بانی پی ٹی آئی تصادم نہیں چاہتے،عمران خان جب چاہیں گے جلسہ ہو جائیگا،بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا ہے کہ ترنول کے مقام پر جلسہ نہیں کرنا،صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ کا مزید کہنا تھا کہ 8ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرینگے۔
بانی پی ٹی آئی انتشار نہیں چاہتے ۔ہم ملک میں آئین و قانون کی سربلندی چاہتے ہیں ۔این او سی منسوخ ہونے کے باوجود آج جلسہ کرنا تھا۔ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ رک جاو تو ہم رک گئے، انہوں نے حکم دیا کہ 8 ستمبر کو جلسہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئین و قانون پر عمل درآمد کرنا ہم سب پر فرض ہے۔

ہم جمہوری جماعت ہیں اور جمہوری سوچ رکھتے ہیں۔بانی پی ٹی آئی نے کارکنوں کے نام پیغام دیاہے کہ وہ 8ستمبر کو ہونے والے جلسے کی بھرپور تیاری کریں اور عوام کو اسلام آباد جلسے کیلئے گھروں سے نکلنے کی ہدایات کریں۔

ہم کسی بھی قسم کا تصادم نہیں چاہتے ہمیں اطلاعات ملی تھیں کہ مذہبی جماعت بھی اسلام آباد میں مظاہرہ کر رہی ہے اس لئے بانی پی ٹی آئی نے ترنول میں ہونے والے جلسے کو فوری طور پر منسوخ کرنے کی ہدایات جاری کیں۔یاد رہے کہ تحریک انصاف نے اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کرکے 8 ستمبر کو کرنے کا اعلان کیاتھا۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل کے باہر رہنماءپی ٹی آئی بیرسٹر گوہر اور اعظم سواتی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا تھاکہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر اسلام آباد میں جلسہ 8 ستمبر کوہوگا۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ عوامی طاقت رکھنے والوں کواین اوسی کی ضرورت نہیں ۔ پرامن جلسے سے کوئی نہیں روک سکتا،۔عوامی سمندراسلام آبادآرہا ہے۔بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی جیل سے جاری ہدایات کے مطابق آج کے جلسے کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے۔بعدازاںضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو8 ستمبر کوجلسہ کرنے کی اجازت دیدی جس کا این او سی بھی تحریک انصاف کے رہنماوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
تحریک انصاف اب 8 ستمبرکو اسلام آباد میں جلسہ کرے گی۔ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے 40 ہدایات کیساتھ پی ٹی آئی کو جلسے کا این او سی جاری کردیا جس کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کے احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا۔ 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکورٹی فراہم کرے گی۔ جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کرینگے۔نوٹیفکیشن کے تحت جلسے کیلئے لوگ شام چار بجے اکھٹے ہونگے اور 7 بجے پروگرام ختم کرنا ہوگا۔قبل ازیں اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کو اسلام آباد میں آج جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرکے جلسے کا این او سی منسوخ کردیا تھا۔



  تازہ ترین   
سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف سے 1.3 ارب ڈالر موصول
آئی ایم ایف کا وفد وزارت خزانہ پہنچ گیا، بجٹ مذاکرات کا باقاعدہ آغاز
ایران خود کوٹھیک کرلے ورنہ ہم کام مکمل کرینگے، ٹرمپ دورہ چین پر روانہ
امریکی و اماراتی صدور کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ، علاقائی صورتحال پر گفتگو
ایران کا امریکا کیخلاف دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی ثالثی عدالت میں مقدمہ دائر
دنیا بربریت، تسلط مسترد کرتی ہے تو ایران کیلئے آواز بلند کرے: اسماعیل بقائی
خلیجی ریاستوں کے تحفظ کیلئے حمایت جاری رہے گی، سعودی کابینہ
امریکی ٹی وی کی ایرانی طیاروں کی موجودگی کی خبر گمراہ کن ہے: دفتر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر