ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ

لاہور (نیشنل ٹائمز) ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند ہونے کا خدشہ، 18 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہونے کے دہانے پر۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کے ایک اچانک فیصلے کی وجہ سے ملک بھر میں قائم ہزاروں یوٹیلٹی اسٹورز کے بند ہو جانے کا امکان و خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو مختلف اشیاء پر سبسڈی دی جا رہی تھی، تاہم اب حکومت کے تازہ ترین فیصلے کے تحت یہ سبسڈی بھی ختم کر دی گئی ہے۔
یعنی آئندہ سے ملک بھر کے یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء کی قیمتیں عام مارکیٹ والی ہی ہوں گی۔ جبکہ میڈیا رپورٹس کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب کئی اشیاء کی قیمتیں تو اب عام مارکیٹ کے مقابلے میں بھی زیادہ ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کا مقصد ہی یہ تھا کہ عوام کو کم قیمت پر اشیاء فراہم کی جائیں، تاہم اب یوٹیلٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر دی جانے والی سبسڈی ختم کیے جانے سے یوٹیلٹی اسٹورز کے قیام کا اصل مقصد بھی ختم ہو گیا۔

اسی لیے ملک بھر میں قائم ہزاروں یوٹیلٹی اسٹورز بند ہو جانے کا امکان ہے۔ یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش سے ان اسٹورز پر ملازمت کرنے والے 18 ہزار سے زائد ملازمین بے روزگار ہو جائیں گے۔



  تازہ ترین   
بانی کی ہسپتال منتقلی کا معاملہ، سپریم کورٹ میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر
پنجاب حکومت کی درخواست پر راولپنڈی میں 6 ماہ کیلئے فوج کی تعیناتی منظور
نظام بدلیں، نئے صوبوں سے اخراجات کم، گورننس بہتر ہوگی: میاں عامر محمود
وزیراعظم کی بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مالی معاونت کی ہدایت
بنگلہ دیش کا پاک، سعودیہ، ترکیہ دفاعی معاہدے میں شمولیت کا عندیہ
ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے لیکن درست ڈیل کیلئے تیار نہیں، امریکی صدر
دہشتگردی کے متاثرین کی بلا امتیاز حمایت ضروری ہے، پاکستانی مندوب
بانی پی ٹی آئی کا معائنہ ماہر ڈاکٹرز نے کیا، طبی رپورٹ جاری نہیں کرسکتے: پمز اعلامیہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر